سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ معظمہ میں دنیا کے 160 ممالک کے 20 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے فریضۂ حج ادا کیا ہے۔ اسی کے ساتھ عازمین حج اب اپنے اپنے ملکوں کو واپس ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں کچھ وردی پوش افراد زمین پر لیٹے ہوئے ہیں۔
Source: Facebook
یہ تصویر سون کشمیر نامی فیس بک اکاؤنٹ نے پوسٹ کی ہے۔ اس تصویر پر ہزاروں کمینٹ آئے ہیں۔
یوزرس کو ایسا لگتا ہے کہ یہ تصویر امسال کے حج کی ہے۔ یوزرس سکیورٹی اہلکاروں کو دعا بھی دے رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
Source: islam.kz
وائرل تصویر کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے اسے ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہ تصویر تین سال پہلے پوسٹ کی گئی ایک روسی پورٹل پر ملی۔ تصویر کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ تصویر حج میں سرگرم سیکیورٹی اہلکاروں کی ہے، جو حج کے دوران اتنے تھکے ہوئے تھےکہ گرم فرش پر ہی لیٹ گئے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر گمراہ کُن ہے، کیونکہ یہ تین سال پرانی ہے۔