سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہو رہی ہے کہ انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن یعنی IRCTC نے ساون کے مہینے میں مسافروں کے لیے نان ویج کھانے پر پابندی لگا دی ہے۔ ساون کے مہینے میں وارانسی کے راستے بہار، جھارکھنڈ جانے والے ریلوے مسافروں کو نان ویج کھانا نہیں مل سکے گا۔
ہندو مت میں ساون کا مہینہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ ہندو دیوتا بھگوان شیو کی پوجا کرکے روحانیت کو بڑھانے کا وقت ہے۔
زی بہار جھارکھنڈ نے حال ہی میں ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے لکھا،’ساون میں آئی آر سی ٹی سی کی پہل۔ ریلوے اسٹیشن کے فوڈ پلازہ میں نان ویج کھانے پر پابندی…
Source: Twitter
اتنا ہی نہیں، امر اجالا کی ویب سائٹ کے مطابق، آئی آر سی ٹی سی، ساون کے مہینے تک ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشن پر محض ویج (سبزی خور) کھانہ ہی فراہم کرے گا۔ ان کے مینیو سے نان ویج غائب ہے۔ نیوز8 پلس جیسی دیگر نیوز ویب سائٹس نے بھی خبر کے توسط سے یہی دعویٰ کیا ہے۔
Source: Amarujala
فیس بک پر ’ٹیم پرچنڈ‘ نامی پیج نے بھی لکھا،’ ساون کا مہینہ آج 04 جولائی سے شروع ہوگا اور 31 اگست تک جاری رہے گا۔ ایسے میں بہار کے بھاگل پور ریلوے اسٹیشن پر نان ویج کھانہ فراہم کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس مہینے محض ویج کھانہ ہی ملے گا۔
بھاگلپور فوڈ سروس اسٹال کے منیجر پنکج کمار نے بتایا کہ ساون کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا کہ کھانے میں لہسن اور پیاز نہ ہو۔ انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (IRCTC) بھی ساون میں پھلوں کا انتظام کرے گی۔ ساون کا مہینہ 31 اگست کو ختم ہوگا جس میں آٹھ سوموار ہوں گے۔ ایسے میں آئی آر سی ٹی سی مسافروں کا خاص خیال رکھے ہوئے ہے تاکہ ساون کے ورت کے دوران کھانے پینے کو لے کر کوئی پریشانی نہ ہو۔
Source: Facebook
فیکٹ چیک:
ٹیم DFRAC نے اس وائرل خبر کی حقیقت جاننے کے لیے کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ ٹیم کو اس دوران کچھ میڈیا رپورٹس اور ٹویٹس ملے۔ آئی آر سی ٹی سی کی جانب سے ایسی کوئی ہدایت نہیں جاری کی گئی ہے۔ تمام منظور شدہ اشیاء کھانے کی دکانوں سے مسافروں کو فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ پیاز اور لہسن کے بغیر کھانا بھی مسافروں کی پسند کے مطابق دستیاب ہوگا۔
Source: IRCTC
ویب سائٹ Postoast اور zeenews.com نیوز کے مطابق آئی آر سی ٹی سی نے ساون کے مہینے میں نان ویج کھانہ فراہم نہ کیے جانے کے دعوے کی تردید کی ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل خبر، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ساون کے مہینے میں نان ویج فراہم نہیں کیا جائے گا، غلط ہے، کیونکہ آئی آر سی ٹی سی نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ علاوہ ازیں تمام منظور شدہ اشیاء فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔