سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں ڈیجیٹل سائن بورڈ پر ایک نوجوان کی تصویر نظر آ رہی ہے۔ ساتھ ہی لکھا ہے،’کراسڈ ریڈ سگنل‘(Crossed Red Signal)۔ اگلی سلائیڈ میں TN 0107, Fine of 1000/- 20.05.2022 12.00۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ہوا باز (ایویئیٹر) انل چوپڑا نے لکھا کہ اگر آپ چنئی میں ٹریفک رول کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور آپ کا چہرہ سامنے کر دیا جائے گا… 😱🫣 زبردست اختراع۔ خیال دہلی؟ سڑکوں پر بہت سے بدمعاش ڈرائیور ہیں۔
If you break the traffic rule in Chennai your face will be projected with the fine… 😱🫣 Great innovation. Ideas Delhi? There are many rogue drivers on the roads pic.twitter.com/eyOohCy4DA
— Aviator Anil Chopra (@Chopsyturvey) June 22, 2023
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ٹیم نے ویڈیو کو کچھ کی-فریم میں کنورٹ کرکے ریورس سرچ کیا۔ ایسا ہی ویڈیو ہمیں انسٹاگرام پر ملا۔ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو ایک کانسیپٹ ویڈیو ہے یعنی تخیل کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔
مزید تفتیش پر ہمیں ایسے کئی میڈیا رپورٹس ملے۔ جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ ایک کانسیپٹ ویڈیو ہے۔ دی اکنامک ٹائمس نے رپورٹ کیا کہ چنئی ٹریفک پولیس کا ماننا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے لوگوں کو ٹریفک رول پر عمل پیرا کروانے میں مدد مل سکتی ہے۔
وہیں مہاراشٹر ٹائمس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ آپ نے سگنل پر بڑی اسکرین دیکھی ہوگی۔ اس اسکرین کو اشتہارات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن فرض کریں کہ اس سکرین پر اشتہارات کے ساتھ ساتھ ٹریفک رول کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور بھی وقتاً فوقتاً نظر آئیں؟ اس کے ساتھ ان کو دی جانے والی سزا یا جرمانے کے بارے میں بھی معلومات دی جائیں۔ تو اگلی بار وہ سگنل توڑتے وقت چار بار سوچیں گے۔ نیز دیگر بھی یہ سوچ کر نظم و ضبط کے پابند ہوں گے کہ اسکرین پر مجرم کے طور پر ظاہر ہونے سے بہتر ہے کہ قوانین پر عمل کریں۔ نوجوان نے کچھ ایسی ہی سوچ کا اظہار اس ویڈیو کے ذریعے کیا ہے۔
نتیجہ:
زیرنظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو گمراہ کُن ہے، کیونکہ یہ ویڈیو تخیل کی بنیاد پر کمپیوٹر سے بنایا گیا ہے۔ ویڈیو کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔