سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں کچھ لوگوں کو آپس میں مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یوزرس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو کیدارناتھ کا ہے، جس میں گھوڑے-خچر والے مسلمان، مسافروں سے مارپیٹ کر رہے ہیں۔
نو نرمان ہندو سینا پریشد (NHSP) کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو ٹویٹ کرکے لکھا گیا،’کیدارناتھ میں جہادیوں کا آتنک! وائرل ویڈیو اتراکھنڈ دیو بھومی کیدارناتھ دھام کا بتایا جا رہا ہے۔ کیدارناتھ میں یاتریوں کے ساتھ مسلم جہادی گھوڑا خچر والوں نے مسافروں کو لاٹھی-ڈنڈوں سے پیٹا #kedarnath #ॐ_हं_हनुमंते_नमः‘۔
شکتی مان سیریل سے شہرت یافتہ اداکار مکیش کھنہ کے پیروڈی اکاؤنٹ سمیت دیگرسوشل میڈیا یوزرس نے بھی اسی طرح کا دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کیا ہے۔
शर्मनाक/दुखद – केदारनाथ में जिहादियों का आतंक
— Mukesh khanna (@Mukeshk_1) June 14, 2023
केदारनाथ में चारधाम यात्रियों के साथ जिहादी घोड़ा और खच्चर वालों ने की मारपीट, घोड़ापड़ाव /भीमबली क्षेत्र की घटना यात्रियों को लाठी-डंडों से पीटा 😡
ज्यादा से ज्यादा शेयर करें, जिससे ये जिहादी पकड़े जाएं।
🚩🚩जय श्रीराम🚩🚩🚩 pic.twitter.com/d2NT8EpHjF
Tweet Archive Link
केदारनाथ में जिहादियों का आतंक
— SACH KI AWAAZ TV (@sachkiawaaz_tv) June 13, 2023
चारधाम यात्रियों के साथ जिहादी घोड़ा और खच्चर वालों ने की मारपीट, घोड़ापड़ाव यात्रियों को लाठी-डंडों से पीटा 😡 जिहादियों का नाम है अंकित सिंह, सन्तोष कुमार, रोहित कुमार, गौतम और एक नाबालिग को गिरफ्तार कर लिया है
शेयर करें ताकी जिहादी पकड़े जाएं pic.twitter.com/CI6jtNQC0m
Tweet Archive Link
शर्मनाक/दुखद – केदारनाथ में जिहादियों का आतंक
— Journlist Madhav Sandesh (official) (@tivarirahula5) June 13, 2023
केदारनाथ में चारधाम यात्रियों के साथ जिहादी घोड़ा और खच्चर वालों ने की मारपीट, घोड़ापड़ाव /भीमबली क्षेत्र की घटना यात्रियों को लाठी-डंडों से पीटा .
ज्यादा शेयर करें, जिससे ये जिहादी पकड़े जाएं @uttarakhandcops@RudraprayagPol pic.twitter.com/IQGcSSloYr
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کا فیکٹ چیک کرنے کے دوران DFRAC ٹیم کو فیس بک پر رودر پریاگ پولیس اتراکھنڈ کا ایک پوسٹ ملا، جس میں کہا گیا ہے کہ کیدارناتھ دھام پیدل راستے پر شردھالوؤں (زائرین) کے ساتھ مارپیٹ کرنے والے گھوڑا-خچر والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
Source: Facebook
پولیس نے مارپیٹ کرنے والے ملزمان کے نام بھی جاری کر دیے ہیں، جو درج ذیل ہیں:
- انکت سنگھ ولد پرکاش سنگھ، باشندہ گرام آسو، جے کنڈی، تھانہ اگستیہ مُنی، ضلع رودر پریاگ۔
- سنتوش کمار ولد رگھوویر لال، باشندہ گرام آسو، جے کنڈی، تھانہ اگستیہ مُنی، ضلع رودر پریاگ۔
- روہت کمار ولد روشن لال گرام آسو، جے کنڈی، تھانہ اگستیہ مُنی، ضلع رودر پریاگ۔
- گوتم ولد آنند لال باشندہ گرام جاکھن بھردار، تھانہ و ضلع رودر پریاگ۔
علاوہ ازیں ایک نابالغ بچہ بھی اس میں ملوث ہے جس کے خلاف الگ سے ضروری کارروائی کی گئی ہے۔
نتیجہ:
زیرنظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو گمراہ کُن ہے، کیونکہ مسافروں کو مارنے والے مسلمان نہیں بلکہ ہندو ہیں۔