Home / Featured / پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اب اس دنیا میں نہیں رہے؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اب اس دنیا میں نہیں رہے؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

دنیا کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے گئے ایک شارٹ ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ یہ شارٹ ویڈیو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیءر کیا جا رہا ہے۔ 

https://youtube.com/shorts/WF4W7ylmEiY?feature=share

YouTube Archive Link

متذکرہ شارٹ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اردو زبان میں جلی حروف میں لکھا ہے کہ- بہت افسوسناک خبر، محمد نواز شریف دل کا دورے کے باعث اس دنیا سے چل بسے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ میاں محمد نواز شریف ہم میں سے نہیں رہے گا۔

فیکٹ چیک:

نواز شریف کی موت کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ ہمیں مین اسٹریم میڈیا میں کہیں بھی ایسی کوئی خبر نہیں ملی، جس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی موت کی خبر دی گئی ہو۔

اس کے بعد DFRAC ٹیم نے اردو کی-ورڈ کی مدد سے گوگل پر اس تناظر میں سرچ کیا۔ ایسی کوئی خبر ہمیں کہیں نہیں ملی۔

حال ہی میں نواز شریف نے رجب طیب اردغان کو تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔

نتیجہ:

زیرِ نظر DFRACکے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ یوٹیوب شارٹ ویڈیو میں نواز شریف کی موت کا دعویٰ غلط ہے۔

Tagged: