بھارت-بنگلہ دیش بارڈر پر در اندازی کر رہے روہنگیا مسلمانوں کا ویڈیو وائرل، جانیں کیا ہے حقیقت؟

Fact Check Featured Misleading-ur

سوشل میڈیا سائٹس پر ایک شارٹ ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے والے یوزرس، دعویٰ کر رہے ہیں کہ روہنگیا درانداز، بھارت-بنگلہ دیش کے بین الاقوامی سرحد پر لگے باڑ کو عبور کرکے بھارت میں دراندازی کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

پُشپیندر کُلشریسٹھ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا،’بھارت کے وزیر دفاع جی سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے یہ روہنگیا جگہ جگہ کرائم کر رہے ہے آپ کے وزیر دفاع رہتے ہوئے یہ ملک میں کیسے گھس سکتے ہے، روہنگیا درانداز بھارت کی سرحد میں داخل ہوتے ہوئے‘۔

Tweet Archive Link

کئی لوگوں نے پُشپیندر کُلشریسٹھ کے ٹیکسٹ کو کاپی-پیسٹ کرکے ویڈیو شیئر کیا ہے۔ 

SvijaySumit & HinduRastra

علاوہ ازیں دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے بھی متذکرہ ویڈیو کلپ کو روہنگیا درانداز کے دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ 

Tweet Archive Link

Tweet Archive Link

فیکٹ چیک:

وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے ویڈیو کو متعدد کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ پھر انھیں انٹرنیٹ پر ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران، ’وشوجیت سرکار‘ نامی ایک یوٹیوب چینل پر کیپشن،’مغربی بنگال کے اتردیناج پور میں ملن میلہ میں بنگلہ دیش سے بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہوتے ہوئے‘ کے تحت سات سال پہلے 21 مئی 2015 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ 

اس ویڈیو کے ڈِسکِرپشن میں بنگلہ زبان میں بتایا گیا ہے کہ- ویڈیو میں بنگلہ دیش سے بھارت کی سرحد پار کرنے والے بھاٹیا مسلمان ہیں، جو کام کے سلسلے میں بھارت آتے ہیں۔ اور بھارت کے مختلف ریاستوں میں کام کرنے جاتے ہیں۔ ان میں سے کئی مستقل طور پر بھارت میں رہتے ہیں۔ ملن میلے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ اور بڑے رقبے کی وجہ سے وہ بی ایس ایف کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بھارت میں داخل ہو رہے ہیں۔ 

دریں اثنا، ہم نے پایا کہ 22 جنوری، 2019 کو نیوز نیشن کی جانب سے یہی ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا تھا، جس کا عنوان ہے- نیوز نیشن کی ایک Exclusive ویڈیو میں دیکھیں کہ کیسے کئی بنگلہ دیشی مہاجر آسام میں سِلچر سرحد پر دراندازی کر رہے ہیں۔ 

نیوز نیشن اور یوٹیوب چینل ’وشوجیت سرکار‘ سے اتنا تو صاف ہے کہ ویڈیو چاہے آسام کے سلچر بارڈر کا ہو یا مغربی بنگال کے اُتر دیناج پور میں ’ملن میلہ‘ کا، مگر یہ ویڈیو روہنگیا درانداز کا نہیں ہے۔یوٹیوب چینل ’وشوجیت سرکار‘ نے ویڈیو پہلے اپ لوڈ کیا ہے، اس لیے اس بات میں زیادہ وزن ہے کہ متذکرہ ویڈیو مغربی بنگال کے اتر دیناج پور میں ’ملن میلہ‘ کا ہے۔

نتیجہ:

زِیر نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہےکہ وائرل ویڈیو کلپ سات سال قبل بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر منعقدہ ’ملن میلہ‘ کا ہے، اس لیے پُشپیندر کُلشریسٹھ سمیت دیگر سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔