سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے والے یوزرس، دعویٰ کر رہے ہیں کہ کرناٹک میں فتحیاب ایک رکن اسمبلی نے پولیس اہلکاروں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا،’جیسا ہم کہیں گے، ویسا ہی کرنا پڑے گا‘۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انوج کمار باجپیئی نامی ایک ویریفائیڈ یوزر نے لکھا–’جیسا ہم کہیں گے ویسا کرنا پڑے گا۔ کرناٹک میں کانگریس کے رکن اسمبلی، ایک پولیس افسر کو اپنے گھر بلا کر پرامن ڈھنگ سے سمجھاتے ہوئے‘۔
source : twitter
اس ویڈیو کو پروفیسر کپل کمار نامی ایک ویریفائیڈ یوزر نے بھی اسی عنوان کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
وہیں دیگر یوزرس بھی اس ویڈیو کو اسی کیپشن کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ تمام یوزر نے کیپشن کو کاپی-پیسٹ کیا ہے۔
وہیں کئی یوزرس نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آ رہے کانگریس کے رکن اسمبلی مسلمان ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے ویڈیو کو بغور دیکھا۔ اس دوران ہم نے پایا کہ ویڈیو میں ٹیکسٹ لکھا ہے-’ظفر حسین معراج صاحب (رکن اسمبلی- نامپلی)‘۔ وہیں ویڈیو کے کونے میں آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین کا انتخابی نشان ’پتنگ‘ نظر آ رہا ہے، جسے نیچے دی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد ہماری ٹیم نے گوگل پر نامپلی اسمبلی سیٹ، سرچ کیا۔ ’این ڈی ٹی وی ہندی‘ کی جانب سے پبلش ایک رپورٹ میں، ہمیں نامپلی اسمبلی سیٹ کے الیشکن کا نتیجہ دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ نامپلی اسمبلی سیٹ، ریاست تلنگانہ میں آتی ہے اور یہاں سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار ظفر حسین نے کامیابی حاصل کی تھی۔
source : ndtv
وہیں ہمیں اے آئی ایم آئی ایم کے آفیشل فیس بک پر اپ لوڈ کیا گیا یہی ویڈیو ملا جو 11 مئی 2023 کو پوسٹ کیا گیا تھا۔
source : facebook
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہےکہ یہ ویڈیو ظفر حسین معراج، نامپلی، تلنگانہ کے رکن اسمبلی کا ہے، جسے کرناٹک کے کانگریس مسلم رکن اسمبلی کے طور پر شیئر کیا جا رہا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔