Home / Misleading-ur / مسلمان عاشق نے ہندو گرل فرینڈ کو جم کر پیٹا؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

مسلمان عاشق نے ہندو گرل فرینڈ کو جم کر پیٹا؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر زخمی خاتون کی تصویریں خوب شیئر کی جا رہی ہیں۔ ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے جسم پر چوٹ کے نشانات ہیں۔ اس کی آنکھ سوجی ہوئی ہے اور اس کے اطراف میں سیاہی پھیل گئی ہے‘۔

کاجل مشرا نامی ٹویٹر یوزر نے تین تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا،’کنورٹ ہو کر مرنا اچھا ہے نا؟ پیار میں مر جائے تو پانی میں نہیں ڈوبتا،  انکتا وجے نام کی کمیونسٹ ہندو لڑکی کو عبدل سے پیار ہوا اور سورگ (جنت) جانا چاہتی تھی لیکن عبدل نے جیتے جی نرک دکھا دیا، یہ ہے ہندو مسلم کا پیار! زندہ ہو یا مرے ہندو لڑکی نرک بھوگتی ہے‘۔ 

https://twitter.com/Kajal_mishr/status/1648265533308178433

Tweet Archive Link

وہیں دیگر سوشل میڈیا یوزرس اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ 

فیکٹ چیک

وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے وائرل تصویر کو انٹرنیٹ پر پہلے ریورس امیج سرچ کیا۔ نتیجے میں ٹیم نے کئی میڈیا ہاؤسز کی جانب سے پبلش نیوز رپورٹ میں اس تصویر کو پایا۔ 

ہندوستان ٹائمس نے ہیڈلائن،’وِشمکرن اداکار انیکا وِکرمَن نے سابق بوائے فرینڈ پر جسمانی، ذہنی استحصال کا الزام لگایا؛ اپنے  چوٹ کے نشان کی تصویریں شیئر کیں‘ (اردو ترجمہ) کے تحت نیوز پبلش کی ہے۔ 

hindustantimes

وہیں نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق ملیالم اداکارہ انیکا وکرمن نے پرانے عاشق انوپ پلئی پر جسمانی تشدد کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے چوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ انیکا نے الزام لگایا کہ اس کے سابق بوائے فرینڈ انوپ نے ان پر حملہ کیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق انہوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔

news18

ویب سائٹ gulte.com کے مطابق ملیالم اداکارہ نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ وہ انوپ پلئی سے پیار کرتی تھیں۔ جب پلئی نے چنئی میں پہلی بار ان کے ساتھ مارپیٹ کی تھی تو اس نے ان کے پیروں پر گر کر معافی مانگی تھی۔ لیکن جب اس نے دوبارہ ایسا کیا تو انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

gulte.com

نتیجہ:

میڈیا رپورٹس سے واضح ہے کہ وائرل تصویر ملیالم اداکارہ انیکا وکرمن کی ہے، جسے انہوں نے سابق بوائے فرینڈ انوپ پلئی کے مارپیٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، اس میں کہیں کوئی کمیونل اینگل نہیں ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔

Tagged: