ایک دعویٰ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا قیام ہنومان جنموتسو پر کیا گیا تھا، وہیں سماجوادی پارٹی (ایس پی) کا قیام بقرعید یعنی عید الاضحیٰ کے دن ہوا تھا۔
Source: Twitter
اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (BJVM) کی سوشل میڈیا سربراہ ڈاکٹر رِچا راجپوت نے اپنے ٹویٹ میں لکھا،’بی جے پی کا یومِ تاسیس ہنومان جنموتسو تھا اور سماجوادی پارٹی کا یوم تاسیس بقرعید ہے!! الحمد للہ‘۔
فیکٹ چیک:
ڈاکٹر رِچا راجپوت کے دعوے کی سچائی جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے گوگل پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے یوم تاسیس کے بارے میں معلومات اکٹھا کیں۔ ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا قیام 6 اپریل 1980 کو سابقہ جن سنگھ کے رہنماؤں کی جانب سے کیا گیا تھا۔ دوسری جانب دینِک جاگرن کی رپورٹ کے مطابق ملائم سنگھ یادو نے 4 اکتوبر 1992 کو سماج وادی پارٹی بنائی تھی۔
Source: birthastro.com
بعد ازاں DFRAC ٹیم نے 1980 میں ہنومان جینتی سے متعلق معلومات اکٹھا کیں۔ جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا قیام ہوا تھا، اس سال ہندو کیلنڈر کے مطابق 1980 میں ہنومان جینتی 31 مارچ کو منائی گئی تھی۔
اس کے علاوہ ہم نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے یوم تاسیس کے سال بقرعید یعنی عید الاضحیٰ سے متعلق بھی معلومات اکٹھا کیں۔ ہجری کیلنڈر سے معلوم ہوا کہ 1992 میں بقرعید 10-11 جون کو منائی گئی تھی۔
وہیں 5 اپریل 1992 کو عید الفطر منائی گئی۔ واضح ہو کہ عیدالاضحیٰ، عید الفطر کے 69 سے 67 دن بعد منائی جاتی ہے۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ رِچا راجپوت کا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یوم تاسیس کو ہنومان جنموتسو اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے یوم تاسیس کو عید الاضحی (بقرعید) کے دن ہونے کا دعویٰ غلط ہے۔