سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں پی ایم مودی کو ایک لڑکی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ پی ایم مودی کی ایک پرانی تصویر ہے، جس میں وہ مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یوزرس، دعویٰ کر رہے ہیں کہ پی ایم مودی کے ساتھ کھڑی خاتون ان کی بیوی ہیں۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا،’کتنا خوش لگ رہا ہے یہ بندہ، اس کا مطلب زبردستی تو نہیں ہوئی ہوگی شادی!!!‘۔
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے اسے ریورس امیج سرچ کیا اور پایا کہ یہ تصویر گجرات کے سابق وزیر تعلیم ہیمنت چپات والا کے بیٹے کیور ہیمنت چپات والا نے فیس بک پر شیئر کیا تھا۔ انہوں نے 14 اپریل 2014 کو تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا،’1994 میں میری بہن الپا کی شادی میں شرکت کرنے والے مودی جی کی ایک نایاب تصویر۔ نریندر مودی جی کے بارے میں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلائے جانے والے جھوٹے پیغامات اور افواہوں کی وجہ سے، وضاحت کی ضرورت ہے‘۔
یہ تصویر کیور ہیمنت چپات والا نے سنہ 2014 میں شیئر کی تھی، جب اس تصویر کو گمراہ کن معلومات کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ نریندر مودی کے ساتھ کھڑی خاتون جشودا بین ہیں۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ پی ایم مودی کے ساتھ نظر آنے والی خاتون الپا بین ہیں، جو گجرات کے سابق وزیر تعلیم ہیمنت چپات والا کی بیٹی ہیں، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔