سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ٹرین میں ایک مسافر کو کان پکڑ کر کھینچ رہا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس، دعویٰ کر رہے ہیں کہ ٹی ٹی تملناڈو سے بھاگنے والے بہاریوں کو ٹرین میں اس طرح کا سلوک کرکے ٹکٹ دے رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا،’تملناڈو سے بھاگ کر آنے والے بہاریوں کو کچھ اس طرح سے ٹی ٹی ٹکٹ دے رہے ہیں @RailMinIndia۔ کیا ٹی ٹی کا ایسا برتاؤ درست ہے اور اس نے اپنی وردی بھی نہیں پہن رکھی ہے@AshwiniVaishnaw‘۔
وہیں اس ویڈیو کو کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے ویڈیو کو متعدد کی-فریم میں تبدیل کیا اور انھیں ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو تین مارچ 2023 کو Run On Track نامی یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کردہ ملا۔
اس ویڈیو کے ڈِسکرِپشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو 12393/12394 سمپورن کرانتی ایکسپریس کا ہے۔ جو راجندر نگر/پٹنہ سے نئی دہلی کے درمیان چلتی ہے۔ اس ٹرین کو ’جنتا کی راجدھانی‘ بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ راجدھانی ایکسپریس ٹرین کی طرح رفتار سے چلتی ہے اور لوگوں کو وقت پر ان کی منزل تک پہنچاتی ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ویڈیو سمپورن کرانتی ایکسپریس کا ہے، جو راجیندر نگر/پٹنہ سے نئی دہلی کے درمیان چلتی ہے۔ اس کا تملناڈو سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔