ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔ یوزرس، دعویٰ کر رہے ہیں کہ دونوں نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ انھیں ’نائی جہاد‘ کے لیے مساجد سے رقم ملتی ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس، یہ بھی الزام عائد کر رہے ہیں کہ ان ملزمان کو، جو حجام کا کام کرتے ہیں، ہندو برادری کے لوگوں کو ایڈس متاثرہ بلیڈ سے چیرا لگانے کی ٹرایننگ دی جاتی ہے۔
ब्रेकिंग न्यूज मुंबई नाई जिहाद एक मुलले ने पुलिस के सामने कुबूल किया कि मस्जिदों में नाईजेहाद के लिए पैसा मिलता है जिसमें हिंदुओं को एड्स के ब्लेड से हल्का सा चीरा लगाने के लिए सिखाया जाता है और ज्यादा लडको को युद्ध के लिए तैयार किया जा रहा है सभी हिंदू-नाई से ही सेव-कटिंग कराये। pic.twitter.com/1wgg6m87mA
— Manoj Srivastava (@ManojSr60583090) February 27, 2023
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا،’بریکنگ نیوز ممبئی نائی جہاد ایک مُلّے نے پولیس کے سامنے قبول کیا کہ مسجدوں میں نائی جیہاد کے لیے پیسہ ملتا ہے جس میں ہندؤں کو ایڈس کے بلیڈ سے ہلکا سا چیرا لگانے کے لیے سکھایا جاتا ہے اور زیادہ لڑکوں کو یُدّھ (جنگ) کے لیے تیار کیا جا رہا ہے سبھی ہندو نائی سے ہی سیو-کٹنگ کرائیں۔ (داڑھی بال بنوائیں)۔
وہیں کئی دیگر یوزرس بھی اسی طرح کے دعوے کے ساتھ اس تصویر کو شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر اور دعوے کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے تصویر کو غور سے دیکھا۔ ہمیں تصویر پر ’India TV‘ کا لوگو نظر آیا۔ ہم نے ’India TV‘ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اس تصویر کا سیاق و سباق (تناظر) جاننے کی کوشش کی۔ ہمیں 18 جولائی 2013 کو اپ لوڈ کردہ ایک ویڈیو ملا۔ اس ویڈیو کا عنوان ہے،’کریڈٹ کارڈ چوری کرنے کے الزام میں ممبئی پولیس نے بھوجپوری اداکار عرفان خان کو کیا گرفتار‘۔ (اردو ترجمہ)
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عرفان خان اپنے ساتھی سنجے یادو کے ساتھ مل کر لوگوں کے چوری کیے گئے کریڈٹ کارڈ سے زیورات کی خریداری کرتے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے دونوں کو چھپرا (بہار) سے گرفتار کیا تھا۔
وہی اس تناظر میں ہمیں اے بی پی نیوز کے یوٹیوب چینل پر 18 جولائی 2013 کو اپ لوڈ کیا گیا ایک ویڈیو ملا، جس میں عرفان کی گرفتاری سے متعلق خبر دی گئی ہے۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر 9 سال پرانی، 2013 کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوجپوری اداکار عرفان خان کو چوری کے گئے کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط اور گمراہ کُن ہے۔