سوشل میڈیا پر ایک اخباری تراشہ وائرل ہو رہا ہے۔ اس تراشے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سونیا گاندھی دنیا کی امیر ترین رہنماؤں کی فہرست میں 12ویں مقام پر ہیں اور ان کے کل اثاثے 2 ارب ڈالر یعنی 1 کھرب روپے سے بھی زیادہ ہیں۔
اس رپورٹ میں امریکی ویب سائٹ ’ہفٹِنگن پوسٹ ورلڈ‘ کا حوالہ دیا گیا ہے۔
ایک دیگر یوزر نے دعویٰ کیا کہ سونیا گاندھی ملک کی چوتھی امیر ترین خاتون ہیں۔ انہوں نے لکھا،’ملک یہ بھی جاننا چاہتا ہے کہ سونیا گاندھی ملک کی چوتھی امیر ترین خاتون کیسے بنیں۔ راہل گاندھی کی آج کی تقریر سے واضح ہے کہ وہ بھارت سے کتنی نفرت کرتے ہیں۔ تقریر کی باتیں: ملک کو سی ڈی ایس نہیں چاہیے، اگنی ویر نہیں چاہیے، ہتھیار فیکٹری نہیں چاہیے‘۔
وہیں کئی دیگر یوزرس پوسٹ لکھ کر سونیا گاندھی کے امیروں کی فہرست میں شامل ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
سونیا گاندھی کے امیر ترین رہنماؤں کی فہرست میں 12ویں مقام پر ہونے کے دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے سب سے پہلے امریکی ویب سائٹ ’ہفنگٹن پوسٹ ورلڈ‘ کی رپورٹ کو سرچ کیا، جس کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس تناظر میں، ہمیں دَینک بھاسکر کی ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ کو 09 برس پہلے پبلش کیا گیا تھا۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’ہفنگٹن پوسٹ‘ نے سونیا کا نام دنیا کے 20 امیر ترین رہنماؤں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس کے ایڈیٹر سونیا کے اثاثوں کی رقم کی تصدیق نہیں کر سکے۔
دوسری طرف کچھ مزید سرچ کرنے کے بعد ہمیں دینک بھاسکر کی ایک اور رپورٹ ملی۔ یہ رپورٹ 4 سال قبل شائع ہوئی تھی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفنگٹن پوسٹ نے سونیا گاندھی کے امیر خاتون ہونے کی خبر بھی چلائی تھی۔ حالانکہ بعد میں ہفنگٹن پوسٹ نے معذرت کرتے ہوئے اس خبر کو ہٹا دیا تھا۔
دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں سونیا گاندھی کے حلف نامے کے مطابق ان کے کل اثاثے 9.28 کروڑ روپے ہیں۔
وہیں، ہماری ٹیم نے فوربس کی طرف سے سنہ 2021 میں جاری 100 امیر ترین بھارتیوں کی فہرست دیکھی۔ سونیا گاندھی کا نام اس فہرست میں نہیں ہے۔
وہیں اے بی پی نیوز نے 8 فروری 2023 کو دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کے بارے میں ایک رپورٹ پبلش کی جس کا عنوان تھا-’سُنَک سے بائیڈن تک، دنیا کے امیر ترین رہنماؤں کی فہرست، دیکھیں تصویریں‘۔ اس رپورٹ میں بھی سونیا گاندھی کا نام کہیں نہیں ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل دعویٰ غلط اور گمراہ کُن ہے۔ سونیا گاندھی دنیا کی 12ویں یا ملک کی چوتھی سب سے امیر ترین خاتون نہیں ہیں، کیونکہ فوربس کی جانب سے جاری 100 امیر بھارتیوں کی فہرست میں سونیا گاندھی کا نام نہیں ہے۔ دوسری جانب ہفٹنگن پوسٹ جس نے سونیا گاندھی کو دنیا کی 12ویں امیر ترین خاتون قرار دیا تھا، اس نے معذرت خواہی کے ساتھ پوسٹ ہٹا لی تھی۔