Home / Misleading-ur / کیا CM کیجریوال نے 2019 میں ہی کر دی تھی پاکستان کے برباد ہونے کی پیش گوئی؟

کیا CM کیجریوال نے 2019 میں ہی کر دی تھی پاکستان کے برباد ہونے کی پیش گوئی؟

سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو کو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں عام آدمی پارٹی (AAP) کے سپریمو اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے- ’میں جتنا سوچتا ہوں، اتنا میرا جسم کانپ اٹھتا ہے، اگر یہ دونوں دوبارہ 2019 میں آ گئے، اگر مودی اور امت شاہ دوبارہ 2019 میں آ گئے، دوستو! یہ پاکستان نہیں بچے گا۔ یہ پاکستان کو برباد کر دیں گے‘۔ سوشل میڈیا یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ کیجریوال کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی۔

وپن سنگھ راجپوت بی جے پی نامی یوزر نے ویڈیو کو ٹویٹ کرکے لکھا،’کیجریوال کی پیش گوئی صد فیصد درست۔ 2019 کے پارلیمانی انتخابات سے پہلے کولکاتا ممتا عظیم اتحاد (مہا گٹھبندھن) کی عوامی ریلی میں کیجریوال نے کھلے عام اعلان کیا تھا کہ اگر مودی جیت گیا تو پاکستان برباد ہو جائے گا‘۔

ٹویٹ آرکائیو لنک

وپن کے ٹویٹر بایو کے مطابق وہ بی جے پی کے سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے کوآرڈینیٹر (کانپور شہر جنوب) اور سویم سیوک راشٹریہ سویم سیوک سنگھ، کانپور شہر کے بوتھ صدر ہیں۔

گیانیندر مشرا نے ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے کیپشن دیا،’#Delhitesکے بے حد عزیز یہ پاکستان حمایتی… @AamAadmiParty کجری کی پیش گوئی صد فیصد درست۔ 2019 پارلیمانی الیکشن سے قبل کولکاتہ ممتا عظیم اتحاد کی عوامی ریلی میں کیجریوال نے کھلے عام اعلان کیا تھا کہ اگر مودی جیت گیا تو پاکستان برباد ہو جائےگا‘۔ 

سوشل میڈیا پر راشٹروادی مولانا سمیت دیگر یوزرس نے بھی ویڈیو شیئر کیا ہے۔

DFRAC

فیکٹ چیک

وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے ویڈیو میں نظر آ رہے ’لوگو‘ کی مدد سے یوٹیوب پر سرچ کیا۔ ہمیں ای ٹی وی تلنگانہ کے ویریفائیڈ یوٹیوب چینل پر اس کیپشن کے ساتھ ویڈیو ملا،’TMC Rally in Kolkata | PM Modi & Amit Shah’s Combo has Finished Country | says Arvind Kejriwal‘(کولکاتا میں ٹی ایم سی کی ریلی، پی ایم مودی اور امت شاہ کے کومبو (جوڑی)نے ملک کو ختم کر دیا: اروند کیجریوال)۔

اس ویڈیو میں 05:50 منٹ پر یہ سنا جا سکتا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کہہ رہے ہیں-’میں جتنا سوچتا ہوں، اتنا میرا جسم کانپ اٹھتا ہے، اگر یہ دونوں دوبارہ 2019 میں آ گئے، اگر مودی اور امت شاہ دوبارہ 2019 میں آ گئے، دوستو! یہ ملک نہیں بچے گا، یہ اس ملک کو برباد کر دیں گے‘۔ 

نتیجہ


DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو، ایڈٹ کی گئی ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے، کیونکہ کیجریوال، 2019 کے عام انتخابات کے تناظر میں پاکستان کی نہیں، بھارت کی بات کر رہے تھے۔

Tagged: