Home / Misleading-ur / ترکی کے زلزلے سے پِلّے کو بچانے کا ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل؟ پڑھیں- فیکٹ چیک

ترکی کے زلزلے سے پِلّے کو بچانے کا ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل؟ پڑھیں- فیکٹ چیک

کتے کے پِلِّے کو بچانے والے ایک شخص کا ایک جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں کئی سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو ترکی-شام زلزلے کا ہے۔ 

اس ویڈیو کو ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا،’بہر طور، رحم دل رہیں نہ کہ صرف انسانیت کے لیے#TurkeySyriaEarthquake‘۔

Tweet Link

کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے بھی اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے اسی ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے۔ 

Tweet Link

فیکٹ چیک:

وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کی غرض سے DFRAC ٹیم نے کچھ کی-ورڈ سرچ کیا اور اینیمل ایڈ اَنلمیٹیڈ نامی ایک آفیشیل فیس بک پیج پر وہی ویڈیو پایا، جو سنہ 2019 میں اپلوڈ کیا گیا ہے۔

Facebook Post

علاوہ ازیں یوٹیوب چینل پر یہی ویڈیو اپلوڈ کیا گیا تھا، جو تین سال پرانا تھا۔ 

YouTube

ویب سائٹ وزٹ کرنے پر ہم نے پایا کہ یہ پیج اینیمل ایڈ پر کام کرتا ہے اور اسے ہندوستان سے چلایا جاتا ہے۔

کئی نیوز رپورٹس کے مطابق 29 اگست 2019 کو پیش آنے والا یہ واقعہ، بھارت کی ریاست راجستھان کا ہے۔

نتیجہ:

دل کو چھو لینے والا یہ ویڈیو ترکی یا شام کے زلزلے کا نہیں بلکہ سال 2019 میں راجستھان انڈیا کا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Tagged: