سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں طلبہ کو بس میں ہنستے-بولتے اور مستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس، دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ طلبہ ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔
نیوز چینل، ٹائمس ناؤ نوبھارت نے بریکنگ نیوز کا ویڈیو ٹویٹ کرکے لکھا،’#BreakingNow: سہارنپور میں لگے پاکستان زندہ باد کے نعرے، گلوکل یونیورسٹی کے طلبہ نے نعرے لگائے‘۔
#BreakingNow: सहारनपुर में लगे पाकिस्तान जिंदाबाद के नारे, ग्लोकल यूनिवर्सिटी के छात्रों ने नारे लगाए@AnchorAnurag #Saharanpur #UttarPradesh pic.twitter.com/sioYvPI3f8
— Times Now Navbharat (@TNNavbharat) February 5, 2023
Tweet Archive Link
دیگر سوشل میڈیا یوزرس سمیت کئی میڈیا ہاؤسز نے اسی دعوے کے ساتھ نیوز چلائی ہے۔
وویک باجپائی نامی ویریفائیڈ یوزر نے ٹویٹر پر ویڈیو کو کیپشن دیا،’یہ نمک حرام سہارنپور کی گلوکل یونیورسٹی کے ہیں جو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ ان میں سے دو کی شناخت @digsaharanpur نے کر لی ہے۔ ان کمبختوں کو ایسا سبق سکھائیے کہ ان کی پشتیں بھی بھارت ماتا کی جے بولیں @Uppolice .@myogiadityanath‘۔
ये नमक हराम सहारनपुर की ग्लोकल यूनिवर्सिटी के हैं जो पाकिस्तान जिंदाबाद के नारे लगा रहे हैं। इनमें से दो की पहचान @digsaharanpur ने कर ली हैं।
— Vivek Bajpai (@vivekbajpai84) February 4, 2023
इन कमबख़्तों को ऐसा सबक़ सिखाइए की इनकी पुश्ते भी भारत माता की जय बोलें @Uppolice .@myogiadityanath pic.twitter.com/pNwDecqb6d
ٹویٹربایو کے مطابق وویک، نیوز چینل اے بی پی نیوز کے ایڈیٹر اسائنمنٹ ہیں۔
فیکٹ چیک
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے اس تناظر میں گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔
ہمیں جرنلسٹ سچن گپتا کا ٹویٹ ملا، جسے سہارنپور کی بیہٹ سیٹ سے سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رکن اسمبلی عمر علی خان کی جانب سے ری-ٹویٹ کیا گیا ہے۔
سچن گپتا نے اپنے ٹویٹ کو ری-ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،’ایس پی رکن اسمبلی عمر علی (@umarpathed) نے کہا – طلبہ نے ’پاکستان زندہ باد‘ نہیں، ’مونس سر زندہ باد‘ کہا تھا‘۔
دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا،’ایس پی ایم ایل اے @umarpathed کے مطابق، کل 4 نعرے لگے۔ پہلے 2 نعرے – زید سر زندہ باد تیسرا نعرہ – مونس سر زندہ باد – چوتھا نعرہ – مونس سر امر رہیں، رکن اسمبلی نے ایس ایس پی سے بات کی۔ کہا، پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہیں لگا۔ معاملے کی غیرجانبدارانہ تفتیش ہو‘۔
सपा विधायक @umarpathed के अनुसार, कुल 4 नारे लगे।
— Sachin Gupta (@sachingupta787) February 4, 2023
पहले 2 नारे – जैद सर जिंदाबाद
तीसरा नारा – मोनिस सर जिंदाबाद
चौथा नारा – मोनिस सर अमर रहें
विधायक ने SSP से बात की। कहा पाकिस्तान जिंदाबाद का नारा नहीं लगा। मामले की निष्पक्ष जांच हो।
اشونی یادو نے ٹویٹ رپلائی میں لکھا،’مجھے پہلے ہی پتہ تھا کہ ویڈیو بعد میں فرضی ہی نکلے گا…بس ہندو مسلم کرنا ہے لوگوں کو…‘
وہیں ہمیں ایس پی کے رکن اسمبلی عمر علی خان کی جانب سے ری-ٹویٹ کیا گیا ایک ویڈیو ٹویٹ ملا۔ اس ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ طلبہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہیں لگا رہے ہیں بلکہ وہ ’زید سر زندہ باد، مونس سر زندہ باد اور مونس سر امر ہیں‘ کا نعرہ لگا رہے ہیں۔
نتیجہ
زیرِ نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو ایڈیٹیڈ ہے، اس لیے میڈیا اور سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے، کیونکہ اوریجینل ویڈیو میں طلبہ ’زید سر زندہ باد، مونس سر زندہ باد اور مونس سر امر رہیں‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔