پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کئی یوزرس مودی کو ہدفِ تنقید بنا رہے ہیں کیونکہ ان کے مطابق مرکزی وزیر نتن گڈکری نے مودی کی تقریر ختم ہونے کے بعد ٹیبل (تالی) نہیں بجائی۔
اپوزیشن کے کئی یوزرس نے اس ویڈیو کو پوسٹ کیا ہے۔ وہیں احمد خبیر نامی ایک ویریفائیڈ یوزر نے بھی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،’ نتین گڈکری نے مودی کی گھٹیا (تھیٹرکس) ڈرامےبازی پر تالی نہیں بجائی‘۔
ٹویٹر بایو کے مطابق احمد خبیر ایک صحافی ہیں۔
ایک دیگر یوزر نے لکھا،’نتن گڈکری واحد شخص ہیں جنہوں نے مودی کی تقریر پر تالیاں نہیں بجائیں۔
بعض سوشل میڈیا یوزرس نے اس کا تقابل نازی حکومت کے دور کے ایک واقعہ سے بھی کیا، جس میں ایک جرمن کارکن نے سنہ 1936 میں اپنا ہاتھ اٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔
فیکٹ چیک
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کی غرض سے ڈی ایف آر اے سی۔ ٹیم نے کچھ کی-ورڈ سرچ کیا اور ویڈیو کو وزیراعظم مودی کے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپلوڈ پایا۔
تقریباً 9 منٹ کے اس ویڈیو میں تین منٹ پر ویڈیو کے وائرل حصے کو ملاحظہ کیا جا سکتا ہے اور نتن گڈکری کو خصوصی طور پر دیکھتے ہوئے، ہم نے پایا کہ انہوں نے اس لمحے تالی بجائی (ٹیبل تھپتھپائی) تھی۔
نتیجہ:
پورا ویڈیو دیکھنے کے بعد DFRAC ٹیم نے پایا کہ مرکزی وزیر گڈکری نے PM مودی کی تقریر پر ٹیبل بجائی تھی لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیا گیا دعویٰ گمراہ کُن ہے، کیونکہ شیئر کیا جا رہا ویڈیو ایڈیٹیڈ ہے۔