سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عمارت زلزلے کی وجہ سے تباہ ہو کر زمیں دوز ہو رہی ہے۔ جنوبی ترکی میں 7.8 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے اور اسے شام، اردن اور اسرائیل سمیت دیگر ہمسایہ ممالک میں بھی محسوس کیا گیا۔
متذکرہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے کیپشن دیا،‘ترکی #Turkey #amed #earthquake #Earthquake‘۔
دریں اثنا، کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس اسی طرح کے دعوے شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے ویڈیو کو کی-فریم میں تبدیل کرکے ریورس امیج سرچ کیا۔ ٹیم نے پایا کہ cnn نے 24 جون 2021 کو رپورٹ پبلش کی ہے، جس کی سرخی میں کہا گیا ہے کہ فلوریڈا میں عمارت گرنے کے بعد تقریباً 100 افراد لاپتہ ہیں، تلاش ہنوز جاری ہے۔
اسے کئی دیگر میڈیا ہاؤسز نے بھی 24 جون 2021 کوب کور کیا ہے۔
مختلف یوٹیوب چینل نے بھی اسی طرح کے ویڈیوز اپ لوڈ کیے ہیں۔
وہیں سنہ 2021 میں فلوریڈا کے سرف سائیڈ میں ایک عمارت کے تباہ ہونے پر سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیے گئے پرانے ٹویٹس کا ایک کولاج بھی یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک اور متعدد میڈیا رپورٹس سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو فلوریڈا (2021)کا ہے اور اس کا ترکی کے زلزلے سےکوئی تعلق نہیں ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔