پانچ ڈالر کے نوٹ پر آسٹریلیا کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر شین کیتھ وارن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ ہے کہ آسٹریلیا، اپنے کرنسی نوٹ پر شین وارن کی تصویر چھاپ رہا ہے۔
ایک یوزر نے ٹویٹر پر اس تصویر کے کیپشن میں لکھا،’کنگ آسٹریلیا کو سیلیبریٹ کرنے کا اس سے بہتر طریقہ نہیں ہو سکتا۔ #Australia‘۔
اس دوران کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی اسی دعوے کو شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے آسٹریلیا کے 5 ڈالر کے نئے نوٹ کے بارے میں معلومات یکجا کی اور پانچ ڈالر کے نئے نوٹ کے ڈیزائن کے بارے میں جاننے کے لیے ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی ویب سائٹ وزٹ کی۔
یہاں بتایا گیا ہے کہ ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے پانچ ڈالر کے نوٹ کو اپڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایک نیا ڈیزائن متعارف کرایا جائے جو آسٹریلیا کے عوام کی تاریخ و ثقافت کی حرمت کا مظہر ہو ہے۔ یہ نیا ڈیزائن ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر کی جگہ لے گا۔ آسٹریلیائی پارلیمنٹ کی تصویر پانچ ڈالر کے نوٹ کے دوسری طرف بدستور رہے گی۔
مزید تتبع و تلاش پر، ہمیں معلوم ہوا کہ abplive نے 2 فروری 2023 کو ایک رپورٹ پبلش کی تھی، جس کی سرخی ہے،’آسٹریلیا، مقامی ثقافت کی عکاسی کے لیے نوٹوں پر ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر کو ایک نئے ڈیزائن سے تبدیل کرے گا‘۔ (اردو ترجمہ)
اس دوران کئی میڈیا ہاؤسز نے اس رپورٹ کو کور کیا ہے جسے یہاں ملاحظہ جا سکتا ہے۔
ان میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا نے اپنے کرنسی نوٹ سے برطانوی بادشاہت کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک کے ریزرو بینک کے مطابق، پانچ ڈالر (USD) کا نیا نوٹ ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر کی جگہ ایک دیسی ڈیزائن لے گا، جن کا انتقال گذشتہ برس ستمبر میں ہوا تھا۔
حالانکہ سکوں پر اب بھی کنگ چارلس سوم کے نظر آنے کی امید ہے، جو اپنی ماں کی موت کے بعد برطانوی تختِ سلطنت پر بیٹھے ہیں۔
نتیجہ:
DFRAC اور میڈیا رپورٹس سے واضح ہے کہ پانچ ڈالر کے نئے نوٹ پر شین وارن کی تصویر ہونے کا وائرل دعویٰ گمراہ کن ہے کیونکہ ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے ایک نئے ڈیزائن فیچر کا ذکر کیا ہے جو آسٹریلیائی عوام کی تاریخ و ثقافت اور جذبے کی عکاس ہے۔