سوشل میڈیا پر بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ایک تصویر ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں منموہن سنگھ کو ٹیکسی سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ بطور وزیر اعظم، منموہن سنگھ نے اپنے دور میں سادگی کو ترجیح دی۔
اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے سندیپ کھاسہ نامی ایک ویریفائیڈ یوزر نے لکھا،’جب منموہن سنگھ وزیر اعظم تھے!!‘
وہیں وَیبَھو اپادھیائے نامی کے ایک دیگر ویریفائیڈ یوزر نے بھی اسی دعوے کے ساتھ اس تصویر کو شیئر کیا ہے۔
وہیں کئی دیگر یوزرس بھی اس تصویر کو شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے اسے ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ تصویر، ٹویٹر پر یکم جون 2013 کو ایک صحافی کے ٹویٹ میں شیئر کی گئی‘ ملی۔ اس پوسٹ میں وائرل تصویر کو شیئر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ منموہن سنگھ 1997 میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ٹیکسی کے ذریعے پہنچے تھے۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر منموہن سنگھ کے وزیراعظم کے دور کی نہیں ہے۔ منموہن سنگھ 2004 میں وزیر اعظم منتخب ہوئے جبکہ وائرل تصویر 1997 میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ٹیکسی کے ذریعے پہنچنے کی ہے، لہٰذا سوشل میڈیا کی جانب سے کیا دعویٰ غلط ہے۔