سوشل میڈیا پر PM مودی سے متعلق طرح طرح کے دعوے کیے جاتے ہیں۔ ٹویٹر پر #चौकीदार_ही_चोर_है ہیش ٹیگ چلایا گیا۔ اس ہیش ٹیگ کے تحت ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اخبار ’امر اُجالا‘ نے 02 جون 2016 کو سرخی،’سنیاس کبھی نہیں لیا، گہنوں کی چوری پر گھر سے نکالے گئے تھے نریندر مودی: پرہلاد مودی‘ کے تحت خبر پبلش کی ہے۔
اس نیوز کی ذیلی سرخی ہے،’سنیاسی یا چور، مودی کیا ہے‘۔ نیچے نیوز میں لکھا گیا ہے،’ایک سنسنی خیز انکشاف میں، وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی پرہلاد مودی نے بتایا کہ مودی کی سنیاس لینے والی کہانی جھوٹ ہے۔ اصل میں اپنے ہی گھر میں چوری کرتے پکڑے گئے تھے مودی۔ انھیں گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ اسی دوران نریندر مودی کی ملاقات گجرات کے ان دنوں کے خونخوار ڈان سے ہوئی، جس نے مودی کو اپنے گھر میں پناہ دی، وزیراعظم کے دفتر نے اس پر کوئی بیان دینے سے منع کر دیا‘۔
ارون ورما نامی ٹویٹر یوزر نے اس اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ #चौकीदार_ही_चोर_है کے ساتھ لکھا کہ کیا یہ نیوز سچ ہے؟
آرکائیو لنک
فیکٹ چیک
وائرل اسکرین شاٹ کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے کچھ کی-ورڈ کی مدد سے انٹرنیٹ پر سرچ کیا، ہمیں اخبار نو بھارت ٹائمس کی جانب سے پبلش نیوز ملی، جس کی سرخی ہے،’مودی نے نہیں لیا سنیاس، چوری پر گھر سے نکالا؟‘۔
اس خبر میں بتایا گیا ہے کہ کئی ویب سائٹس نے کہا ہے کہ یہ خبر جھوٹی ہے، لیکن خود ’امر اُجالا‘ نے اس پر 02 جون 2016 کو وضاحت کی ہے کہ – پرہلاد مودی کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک فرضی خبر چلائی جا رہی ہے۔ امر اجالا کا اس خبر سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔
ویب سائٹ انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق پرہلاد مودی نے بتایا کہ انہوں نے امر اجالا کے مدیر اعلیٰ (چیف ایڈیٹر) سے بھی بات کی ہے۔ انہوں نے ایسی کسی خبر کو پبلش کرنے کی بھی تردید کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ایسی حرکتوں کی مذمت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کروائیں گے‘۔
یہ بھی پڑھیں: والد کی موت کے ذمہ دارے تھے PM مودی؟ اہلِ خانہ نے مودی پر کروایا تھا FIR؟ پڑھیں فیکٹ چیک
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل اسکرین شاٹ کو ایڈٹ کیا گیا ہے، اس لیے یہ فیک ہے، کیونکہ ’امر اُجالا‘ نے کبھی ایسی کوئی خبر شائع نہیں کی ہے۔