سوشل میڈیا پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پوتن ایک کتاب پڑھ رہے ہیں۔ کتاب کے سرورق پر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر ہے۔
وہیں ایک دیگر کتاب پوتن کی میز پر رکھی ہوئی ہے۔ اس دوسری کتاب کے کور پیج پر بھی عمران خان کی تصویر ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پوتن جس کتاب کو پڑھ رہے ہیں، وہ خان پر تحریر کردہ کتاب 2011 کا ایڈیشن ،’پاکستان: اے پرسن ہزٹری‘ ہے، جبکہ دوسری کتاب ’لیٹ دیئر بی جسٹس: دی پالیٹیکل جرنی آف عمران خان‘ بتائی جا رہی ہے۔
ٹویٹر پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک ویریفائیڈ یوزر ماہ نور ملک نے اردو میں لکھا۔ عمران خان کو دنیا پڑھتی ہے اور ہم بہت خوش نصیب ہے کہ ہمیں عمران خان جیسا لیڈر ملا۔ شکر الحمد اللہ رب العالمین‘۔
کئی دیگر یوزر نے بھی ملتے جلتے دعوے کے ساتھ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس تصویر کو شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کا فیکٹ چیک کے لیے، DFRAC ٹیم نے پہلے InVID ٹول کی مدد سے تصویر کو ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہ تصویر، فوٹوگرافی کی ویب سائٹ Alamy پر ملی۔ یہ تصویر 14 جون 2016 کو پوسٹ کی گئی تھی۔
تصویر کو کیپشن دیا گیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن 14 جون 2016 کو ماسکو، روس میں کریمیلِن میں روسی اکیڈمی آف سائنسز کے صدر ولادیمیر فورٹوف اور سائنسی تنظیموں کی وفاقی ایجنسی کے ڈائریکٹر میخائل کوٹیوکوف کے ساتھ میٹنگ کے دوران ایک کتاب کا جائزہ لیتے ہوئے۔
ہم نے تصویر کی حقیقت کی تصدیق کے لیے مزید سرچ کیا اور پایا کہ ایسی ہی تصویر روس کے صدر کے دفتر کے آفیشیل ویب سائٹ کریملن پر بھی ہے۔ تصویر کو کیپش دیا گیا ہے کہ ’روسی اکیڈمی آف سائنسز (RAS) کے صدر ولادیمیر فورٹوف اور فیڈرل ایجنسی فار سائنٹیفک آرگنائزیشنس (FASO) کے ڈائریکٹر میخائل کوٹیوکوف سے ملاقات‘۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر فیک ہےکیونکہ تصویر کو ایڈٹ کیا گیا ہے اور اصل کتاب میں کور پیج کے دونوں طرف عمران خان کی تصویر نہیں ہے۔