بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ امروز، موضوعِ سخن ہے۔ میڈیا اور سوشل میڈیا میں اس فلم کی چرچا ہے۔
اس دوران ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو ٹرین کے اندر کا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساڑی پہنے ایک خاتون، ٹوپی پہنے ہوئے شخص کو تھپڑ مار رہی ہے، اس کے بال کھینچ رہی ہے اور پاؤں چھو کر معافی مانگنے پر بھی مجبور کر رہی ہے۔
اس ویڈیو کو سدرشن نیوز چینل کے ایڈیٹر سریش چوہانکے نے ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو کو کیپشن دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اور پٹھان کو بھگوا رنگ کا پرساد مل گیا…
اس کے علاوہ کئی دیگر یوزرس نے بھی اسی کیپشن کے ساتھ ویڈیو کو شیئر کیا ہے، جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے سب سے پہلے InVID ٹول کی مدد سے ویڈیو کو کی-فریم میں تبدیل کیا اور تمام کی-فریم کو انفرادی طور پر ریورس سرچ کیا، ہمیں وائرل ویڈیو کا اسکرین شاٹ دی وائر کی رپورٹ میں ملی۔
رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو 18 اکتوبر 2021 کا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون ہندو سخت گیر رہنما مدھو شرما ہیں۔ ریلوے کوچ گیلری سے گذرتے وقت مبینہ طور پر دھکا لگ جانے کے سبب مسلم شخص کی پٹائی کی تھی۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو، گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے کیونکہ ویڈیو کا پٹھان فلم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔