سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں لوگ دعوت کے لیے لمبی میز پر بیٹھے اپنے ہاتھوں سے کھانا کھاتے نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا یوزرس، دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس ویڈیو میں برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے دفتر کے عملے کو لندن میں وزیر اعظم کی جانب سے دی گئی روایتی پونگل تہوار کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
کئی میڈیا آؤٹ ہاؤسز جیسے زی نیوز کنڑ، دی نیو انڈین اور انڈیا ٹی وی کے ساتھ ساتھ ٹائمس ناؤ نے بھی اسی دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کیا ہے۔ لیکن بعد میں اسے درست کر دیا گیا۔
اسی طرح کئی ٹویٹر یوزرس نے پونگل لنچ کے انعقاد پر رشی سنک کی تعریف کرتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے سب سے پہلے ویڈیو کو کچھ کی-فریم میں کنورٹ کیا اور پھر کچھ کی-ورڈ کا استعمال کرکے ویڈیو کو ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ ہمیں (Tamil culture association) تمل کلچر ایسوسی ایشن کی جانب سے فیس بک پر اپ لوڈ کردہ ایک ویڈیو ملا۔
علاوہ ازیں، ہمیں واٹر لو کے میئر ڈوروتھی میککیبے کی جانب سے 15 جنوری کا ایک ٹویٹ ملا، جسے کیپشن دیا گیا تھا، ’فرحت بخش، مزیدار اور لذیذ کھانے کی ایک شاندار شام کے لیے مقامی @waterlootamils کمیونٹی کا شکریہ! (اردو ترجمہ)
علاوہ ازیں ہمیں رشی سنک کا ایک ٹویٹ بھی ملا، جس میں انہوں نے پونگل کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی ہے، لیکن انہوں نے اس کے لیے کھانے کا کوئی اہتمام نہیں کیا۔
نتیجہ:
کئی میڈیا ہاؤسز اور سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے کیونکہ رشی سنک نے پونگل کے موقع پر کوئی دعوت کا اہتمام نہیں کیا تھا۔