سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک ریلی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مودی کے ساتھ اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما او پی ماتھر بھی نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اچانک پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک یوزر نے لکھا،’وزیراعظم نریندر مودی نے پٹرول کی قیمت میں اچانک کمی کا اعلان کیا۔
فیکٹ چک:
وائرل ویڈیو کی جانچ پڑتال کے لیے، DFRAC ٹیم نے کی-ورڈ سرچ کیا اور آفیشیل فیس بک پیج پر ایک ویڈیو پایا، جس کا عنوان تھا،’لائیو: پی ایم جناب نریندر مودی اتر پردیش کے (ضلع) مرادآباد میں ’پریورتن ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے‘۔ ہمیں پی ایم مودی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی اسی عنوان کے ساتھ یہی ویڈیو ملا۔
اس ویڈیو میں 3.39 سیکنڈ پر، ہم نے وہی بیک گراؤنڈ دیکھی جہاں،’ پریورتن مہا ریلی‘ اور ’مشن 300+‘ بینر دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ پوری تقریر میں پٹرول کی قیمتوں میں تخفیف کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔
مزید برآں، ہمیں اس مسئلے پر کسی ’مین اسٹریم میڈیا ہاؤس‘ کی طرف سے پبلش حالیہ کوئی ایسی رپورٹ نہیں ملی۔
نتیجہ:
ہمارے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے جبکہ یہ ویڈیو حال کے دنوں کا نہیں بلکہ سنہ 2016 کا ہے۔