سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے والے یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مکہ مکرمہ میں نئے سال کے موقع پر برف باری ہوئی ہے۔ ویڈیو کو اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے کہ ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا،’سعودی عرب کے شہر مکہ میں کعبہ شریف میں برف باری، تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب یہاں اتنی برف باری ہوئی ہے۔’ماشاءاللہ‘
وہیں اس ویڈیو کو فیس بک، ٹویٹر سمیت کئی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے ویڈیو کو چند کی-فریم میں تبدیل کیا۔ پھر انھیں ریورس سرچ کیا۔ ہمیں ویڈیو کے حوالے سے حرمین شریفین (@hsharifain) نامی ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپ لوڈ ایک ویڈیو ملا۔ اس ٹویٹ میں ویڈیو کو فیک قرار دیا گیا ہے۔
Haramain Sharifain نے ٹویٹ کیا،’قومی محکمہ موسمیات کے مرکز نے اتوار کو ایک بیان میں کہا،’حال ہی میں مسجد الحرام، #مکہ میں مبینہ طور پر برفباری دکھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ فیک ہے‘۔
وہیں کئی دیگر میڈیا ہاؤسز نے بھی اس ویڈیو کو فیک قرار دیا ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو فیک ہے۔ سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں برف باری نہیں ہوئی۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔