سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ خوب وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ-’چھتیس گڑھ میں کیلا کھانے سے درگا جی بیمار‘ ہو گئی ہیں۔ اس پوسٹ کے ساتھ ’نیوز-18 انڈیا‘ کے ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس اسکرین شاٹ میں لکھا ہے-’چھتیس گڑھ میں کیلا کھانے سے درگا جی بیمار، بھکتوں میں چھایا شوک (ماتم)۔
اس اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا-’چھتیس گڑھ میں کیلا کھانے سے درگا جی بیمار، بھکتوں میں آیا شوک (ماتم)…🤔🤔‘۔
وہیں کئی دیگر یوزر بھی اس اسکرین شاٹ کو اسی طرح کے کیپشن کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے، DFRAC کی ٹیم نے گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ ہمیں مین اسٹریم میڈیا کی جانب سے پبلش ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ اس کے بعد ہماری ٹیم نے ’نیوز-18 انڈیا‘ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیے گئے ٹویٹس کی جانچ پڑتال کی‘۔ ہمیں نہ تو ایسی کوئی خبر ویب سائٹ پر پبلش ملی اور نہ ہی ہمیں اس تناظر میں کوئی ٹویٹ ہی ملا۔
وہیں وائرل اسکرین شاٹ کا باریک بینی سے جائزہ لینے پر یہ پتہ چلا کہ اسکرین شاٹ میں لکھے گئے الفاظ کا الائنمنٹ ٹھیک نہیں ہے اور کئی لفظوں کی اسپیلنگ (ھجے) بھی غلط ہے، جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل اسکرین شاٹ ایڈیٹیڈ ہے۔ اس کے علاوہ جس واقعہ کا ذکر کیا جا رہا ہے، وہ غلط ہے، کیونکہ مین اسٹریم میڈیا اور چھتیس گڑھ کے لوکل اخبارات کی ویب سائٹ پر بھی ایسی کوئی نیوز پبلش نہیں ملی، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ ٖغلط ہے۔