ٹویٹر پر پردیپ بھنڈاری نامی ایک ویریفائیڈ یوزر ہیں۔ ان کے بایو میں دی گئی معلومات کے مطابق وہ انڈیا نیوز چینل کے نیوز ڈائریکٹر اور ’جَن کی بات‘ کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ اس کے علاوہ بھی وہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
بھنڈاری نے مغل بادشاہ اورنگزیب اور اہلیہ بائی ہولکر کے بارے میں ایک پوسٹ کیا ہے۔ اس پوسٹ میں ایک محاورے کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اہلیہ بائی ہولکر نے اورنگ زیب کو لوہے کے چنے چبوائے تھے۔
بھنڈاری نے لکھا-’میں جہاں سے آتا ہوں، وہ شہر ماں اہلیہ بائی ہولکر جی کا شہر اندور ہے۔ وارانسی میں آج اورنگزیب کو لوہے کے چنے چبوانے والی ماں اہلیہ کا آشیرواد حاصل کیا۔ 🙏🏽#Kashi‘۔
فیکٹ چیک:
پردیپ بھنڈاری کے دعوے کی حقیقت کو جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے اورنگ زیب کے بارے میں معلومات یکجا کیں۔ ہم نے اورنگ زیب کے حوالے سے گوگل پر ایک سمپل سرچ کیا۔ ہمیں اورنگ زیب کا وکی پیڈیا پیج ملا جس کے مطابق وہ 31 جولائی 1658 کو پیدا ہوئے اور 3 مارچ 1707 کو انتقال کر گئے۔
بعد ازاں ہماری ٹیم نے اہلیہ بائی ہولکر کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے گوگل سرچ کیا۔ اہلیہ بائی کے وکی پیڈیا پیج کے مطابق ان کا جنم 31 مئی 1725 کو ہوا تھا اور موت 13 اگست 1795 کو ہوئی تھی۔
وکی پیڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق اورنگ زیب کا انتقال اہلیہ بائی کی پیدائش سے 18 سال قبل ہوا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان دونوں کے درمیان کسی قسم کی جنگ اور تصادم کا کوئی تاریخی ثبوت نہیں ملتا۔ دوسری طرف www.youthkiawaaz.com کی ایک رپورٹ کے مطابق، اہلیہ بائی ہولکر نے اپنی ذہانت اور دانشمندی سے اپنی سلطنت پر منڈلاتے پیشوا کے حملے کے خطرے کو ٹال دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے راجپوتوں کی بغاوت کو بھی دبا دیا۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ اورنگ زیب کا انتقال اہلیہ بائی کی پیدائش کے 18 سال بعد ہوا تھا۔ ان دونوں کے درمیان کسی قسم کے جھگڑے کی کوئی تاریخ نہیں ہے، اس لیے پردیپ بھنڈاری کا دعویٰ غلط ہے۔