فلم پٹھان اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہونے کو ہے۔ گانا ’بے شرم رنگ‘ میں دیپیکا پادوکون کے بھگوا (زعفرانی) رنگ کے ڈریس پہننے کے سبب اس فلم کی مخالفت ہو رہی ہے۔ شاہ رخ خان اور دیپیکا سے متعلق طرح طرح کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ انہی میں ایک دعویٰ یہ بھی ہے کہ اداکارہ دیپیکا پادوکون دوہری شہریت رکھتی ہیں۔
اکھلیش پروہت نامی یوزر نے فیس بک پر ایک پوسٹ کرکے دو دعوے کیے ہیں: پہلا، دیپکا کے پاس ڈینش (ڈنمارک) کی شہریت کے ساتھ دوہری شہریت ہے۔ دوسرا یہ ہے کہ شاہ رخ خان ہندوستان میں کوئی سماجی خدمت نہیں کرتے جبکہ وہ پاکستان میں کروڑوں روپے کا عطیہ کرتے ہیں۔
اسی طرح ڈاکٹر بھاونا سنہا نامی ایک دیگر یوزر نے بھی فیس بک پوسٹ میں یہی دعویٰ کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
متذکرہ بالا دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے گوگل پر کچھ مخصوص کی-ورڈ کی مدد سے ایک سمپل سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں مختلف میڈیا ہاؤسز کی جانب سے پبلش کئی رپورٹس ملیں۔
سرخی، ’دیپیکا پادوکون اپنی شہریت پر: کنفیوژ نہ ہوں، مجھے بھارتی ہونے پر فخر ہے‘۔ (اردو ترجمہ) کے تحت پبلش انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیپیکا پادوکون کی شہریت کی بابت قیاس لگائے جا رہے تھے کیونکہ ان کا جنم ڈنمارک میں ہوا تھا۔ حالانکہ ایکٹریس (اداکارہ) نے لوک سبھا الیکشن 2019 میں ووٹ ڈال کر سارا بھرم دور کر دیا ہے۔
وکی پیڈیا پیج کے مطابق، دیپیکا پادوکون پانچ جنوری 1986 کو کوپن ہیگن، ڈنمارک میں ایک سارسوت برہمن خاندان میں کونکنی بولنے والے والدین کے یہاں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد، پرکاش پادوکون، ایک سابق پیشہ ور بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں اور ان کی والدہ، اُجَّلا، ایک ٹریول ایجنٹ ہیں۔
ویب سائٹ bollywood.asia کی جانب سے پبلش آرٹیکل کے مطابق دیپیکا پادوکون 5 جنوری 1986 کو کوپن ہیگن، ڈنمارک میں پیدا ہوئیں۔ جب وہ 11 ماہ کی تھیں تو ان کے والدین ہندوستان واپس آگئے۔ تب سے وہ بنگلور میں پلی بڑھی ہیں۔ وہ 10 سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ ڈنمارک گئی تھیں۔ اس کے بعد سے دیپیکا کبھی ڈنمارک نہیں گئی، یہاں تک کہ کسی میوزک فیسٹیول یا فلم کی شوٹنگ کے لیے بھی نہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دیپیکا ڈنمارک کی شہری نہیں ہیں کیونکہ ڈنمارک کے قانون کے مطابق اگر بچہ ڈنمارک میں پیدا ہوا ہے اور والدین میں سے کم از کم کسی ایک کے پاس ڈینش شہریت ہے تو بچہ پیدائش کے وقت ڈینش شہری ہوسکتا ہے۔ اگر کوئی بچپن سے قدرتی شہری ہے تو اس کی شہریت کو کبھی منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ دیپیکا پادوکون ڈنمارک میں پیدا ہوئیں لیکن ان کے والدین میں سے کوئی بھی اس وقت ڈنمارک کا شہری نہیں تھا۔ ان کے والد پرکاش پادوکون غالباً بیڈمنٹن کی کوچنگ کر رہے تھے اور والدہ اجلا پادوکون ایک ٹریول ایجنسی میں کام کرتی تھیں۔ وہ کنٹریکٹ نوکری پر تھے۔
ہندوستان ٹائمس کی جانب سے پبلش رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ- دیپیکا پادوکون نے ممبئی میں اپنا ووٹ ڈالا اور اپنی شہریت سے متعلق افواہوں پر ٹویٹ کیا، ’کبھی کوئی شک نہیں کیا کہ میں کون ہوں، کہاں سے ہوں‘۔
شاہ رخ بھارت میں کوئی سماجی خدمت نہیں کرتے؟
DFRAC ٹیم نے اس سے متعلق کچھ مخصوص کی-ورڈ کی مدد سے سرچ کیا۔ ہم نے پایا کہ آج تک کی جانب سے پبلش ایک رپورٹ کے مطابق-انٹرویو میں شاہ رخ نے کہا تھا کہ وہ اپنی چیرِٹی (رفاہِ عام کے کام) اور ڈونیشن کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتے۔
ویب سائٹ oneindia.com کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے 48ویں سالانہ اجلاس میں کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شاہ رخ خان کو یہ ایوارڈ ’بکھری دنیا مشترکہ مستقبل‘ بنانے کی تھیم کے تحت ان کی چیرٹی کے لیے دیا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کو ان کی این جی او میر فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت میں بچوں اور خواتین کے حقوق کے دفاع کے لیے کیے گئے خدمات کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ شاہ رخ غیر منافع بخش میر فاؤنڈیشن کے بانی ہیں، جو طبی علاج، قانونی مدد، تجارتی تربیت، باز آبادکاری اور روزگار کی مدد کے ذریعے تیزاب (ایسِڈ) حملوں میں متاثرہ خاتون کو مدد فراہم کرتا ہے۔
وہیں نوبھارت ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق میلبورن کی لاء ٹروب یونیورسٹی نے شاہ رخ خان کو انسانیت کے لیے ان کی کاوشوں پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔ سال 2009 میں انہوں نے اوڈیشہ کے پانچ دیہاتوں کو گود لیا تھا اور برسوں سے اندھیرے میں جینے والے ان گاؤں میں بجلی پہنچائی تھی اور انھیں روشن کر دیا تھا۔
شاہ رخ کا یہ ٹویٹ بھی ان کے انسانی کوششوں کو اجاگر کرنے کا منھ بولتا ثبوت ہے۔
In these times it’s imp to make everyone around u working tirelessly for u.. not related to u.. perhaps even unknown to u… to feel they are not alone and by themselves. Let’s just make sure we all do our little bit to look after each other. India and all Indians are One Family. https://t.co/LWz4wQGaPe
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) April 2, 2020
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پادوکون کے پاس دہری شہریت نہیں ہے اور شاہ رخ خان انسانی امداد میں حصہ لیتے ہیں، اس لیے یوزرس کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ گمراہ کن ہے۔