کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی جانب سے شروع کی گئی عوامی تحریک ’بھارت جوڑو یاترا‘ جو کنیاکماری سے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر تک 150 دنوں میں 3570 کلو میٹر تک پیدل چل کر پوری ہوگی۔
اس درمیان سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے، جہاں راہل گاندھی کے ساتھ چرنجیت سنگھ چنی اور بھنور جیتیندر سنگھ کو چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ سابق مرکزی وزیر بھنور جتیندر سنگھ، راہل گاندھی کے جوتے کا فیتا باندھنے کے لیے گھٹنے کے بل بیٹھ گئے۔
’یاترا‘ کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امت مالویہ، جو بی جے پی کے نیشنل انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے انچارج ہیں، لکھتے ہیں-’سابق مرکزی وزیر بھنور جتیندر سنگھ راہل گاندھی کے جوتے کے تسمے باندھنے کے لیے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔ گھمنڈی حقدار بوّا خود سے مدد کرنے کے بجائے ان کی پیٹھ تھپتھپاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
اسی حصہ داری ( پریپاٹی) کی بات کر رہے تھے کھڑگے جی؟ کانگریس میں پِدیوں کی کمی نہیں ہے۔
نیٹ ورک 18 کے اینکر امان چوپڑا لکھتے ہیں- ’راہل گاندھی نے جن کی پیٹھ پر راہل گاندھی نے تھپکی دی ہے وہ سابق مرکزی وزیر بھنور جتیندر سنگھ ہیں‘۔
تجندر پال سنگھ بگَّہ جو بی جے پی دہلی کے ترجمان ہیں‘ نے لکھا،’سابق مرکزی وزیر بھنور جتیندر سنگھ، راہل گاندھی کے جوتے کے تسمے باندھنے کے لیے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔
اسی طرح کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے بھی اسی ویڈیو کو مختلف کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے کچھ کی-ورڈ کا استعمال کیا تو ہمیں یہ ویڈیو کانگریس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کیا ہوا ملا۔ سابق مرکزی وزیر بھنور جتیندر سنگھ نے خود ایک انٹرویو دیتے ہوئے اس منظر کے بارے میں بتایا۔
وہ ویڈیو میں واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنے جوتے کے تسمے باندھ رہے تھے نہ کہ راہل گاندھی کے۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے –’BJP IT سیل نے FAKE خبر چلائی‘۔
یاترا میں چلتے ہوئے میرے جوتے کے فیتے کھل گئے، تبھی راہل گاندھی جی کی نظر پڑی اور انہوں نے مجھے فیتے باندھ لینے کو کہا۔ اس چھوٹی سی بات کو غلط طریقے سے پیش کرکے ملک کو گمراہ کرنے کے لیے @RahulGandhi جی سے معافی مانگیں @amitmalviya۔ @JitendraSWlwarجی۔
نتیجہ:
جتیندر سنگھ کے انٹرویو سے واضح ہے کہ بی جے پی آئی ٹی سیل اور میڈیا اینکر کا دعویٰ جھوٹا ہےکیونکہ جتیندر سنگھ اپنے جوتے کے تسمے باندھ رہے تھے نہ کہ راہل گاندھی کے۔