دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے دو ویڈیو کا ایک کولاج سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہو رہا ہے۔ پہلا ویڈیو 2015 کا بتایا جا رہا ہے، جس میں اروند کیجریوال کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آنے والے 5 سالوں میں جمنا ندی کی صفائی کر دی جائے گی جبکہ دوسرے ویڈیو کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ جس میں وہ 2025 تک جمنا ندی کی صفائی کی بات کر رہے ہیں، لیکن جب اینکر نے کیجریوال سے جمنا ندی کی صفائی کے وعدے پر سوال کیا تو کیجریوال نے اس سے انکار کر دیا۔
اروند کیجریوال انڈیا ٹوڈے کے انٹرویو کا 50 منٹ 16 سیکنڈ کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا، ’جب تک میں 2025 تک دریائے جمنا کو صاف نہیں کرتا، اگلے الیکشن میں مجھے ووٹ مت دیجیے‘۔
فیکٹ چیک
ویڈیو کی حقیقت جاننے کی غرض DFRAC ٹیم نے جمنا ندی کی صفائی کے وعدوں پر اروند کیجریوال کے انٹرویو کے بارے میں گوگل پر کچھ مخصوص کی-ورڈ سرچ کیا۔ ٹیم نے انڈیا ٹوڈے کے ساتھ اروند کیجریوال کا انٹرویو عام آدمی پارٹی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر پایا، جسے سرخی دی گئی تھی،’لائیو اروند کیجریوال گوا الیکشن پر انڈیا ٹوڈے کے ساتھ ایک انٹرویو ضرور دیکھیں‘۔
42 منٹ 40 سیکنڈ میں آپ اروند کیجریوال کو یہ کہتے ہوئے سن سکتے ہیں،’میں نے دہلی سے دس بار بولا ہے اگر میں 2025 تک یمنا کی صفائی نہیں کرتا ہوں تو اگلی بار مجھے ووٹ مت دینا‘۔
جمنا ندی کی صفائی کے وعدے کے بارے میں اروند کیجریوال کے پرانے انٹرویو کے بارے مزید سرچ کرنے پر ہمیں عام آدمی پارٹی کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر 2015 کے اروند کیجریوال انتخابی منشور کا ویڈیو ملا،’عام آدمی پارٹی نے اپنا دہلی انتخابی منشور جاری کیا‘۔ اس ویڈیو کے 27 منٹ 25 سکینڈ پر اروند کیجریوال کہتے ہیں،’یمنا کی صفائی ہوگی، یمنا ہمارے لیے پوِتر ندی ہے، یمنا کے دونوں کناروں پر پیک تالاب بنیں وغیرہ‘۔
دریں اثنا، پولیٹیکل کِڈا نامی یوٹیوب چینل نے 2 ویڈیو کا ایک کولاج اپ لوڈ کیا، جس کا عنوان تھا،’یمنا کی صفائی کے وعدے پر اروند کیجریوال کا جھوٹ۔ 2015 بمقابلہ 2022‘۔
دیے گئے کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2015 میں کیجریوال آنے والے 5 سالوں میں جمنا ندی کی صفائی کی بات کرتے ہیں۔ اور ایک دیگر ویڈیو میں، انہوں نے 2022 کے انٹرویو میں 2015 میں جمنا ندی کی صفائی کے بارے میں بات کرنے سے انکار کیا۔
نتیجہ:
DFRAC سے واضح ہے کہ 2015 میں پریس کانفرنس میں دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے آنے والے 5 سالوں میں جمنا ندی کی صفائی کی بات کی تھی لیکن 2022 کی پریس کانفرنس میں انہوں نے جمنا ندی کی صفائی کی بات سے انکار کیا، جس کا انہوں نے خود 2015 میں وعدہ کیا گیا تھا۔