دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک نے بالآخر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کو خرید ہی لیا۔ اس ڈیل کے پورا ہونے کے ساتھ ہی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی ٹویٹر پر واپسی کی امید کی جا رہی ہے۔
اس بیچ ٹویٹر پر ڈونلڈ جے ٹرمپ نامی ویریفائیڈ اکاؤنٹ نے ٹویٹ کرکے سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ایلن مسک کا شکریہ ادا کیا۔ اور لکھا کہ واپس آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ امید ہے کہ تمام نفرت کرنے والوں اور ہارنے والوں نے مجھے بڑا یاد کیا ہوگا!
اس ٹویٹ کو ایک دیگر ویریفائیڈ یوزر جو بائیڈن نے اپنے کوٹ ری-ٹیوٹ کیا اور لکھا،’ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائی گئی پابندی کو ہٹانا غیرقانونی ہے ایلن مسک۔ میں واضح کر دوں: اس کاروائی کو الٹ دیں ورنہ اگلا ایٹم بم ٹویٹر ہیڈکوارٹر پر گرایا جائے گا‘۔
ان دونوں ٹویٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹویٹر پر کئی دیگر یوزرس نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔
فیکٹ چیک:
ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کی واپسی کے دعوے کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے، DFRAC ٹیم نے پہلے ویریفائیڈ یوزر ڈونلڈ جے ٹرمپ (@TheUltGmr) کا اکاؤنٹ چیک کیا۔ ہمیں یہ ایک پیروڈی اکاؤنٹ معلوم ہوا۔ جو پہلے گراؤنڈ اپ کے نام سے تھا، جسے 2019 میں بنایا گیا تھا، جبکہ اس کے برعکس سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 2009 میں بنایا گیا تھا، جس کا آرکائیو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں ہم نے ویریفائیڈ یوزر جو بائیڈن کا اکاؤنٹ بھی چیک کیا۔ ہمیں یہ اکاؤنٹ بھی پیروڈی اکاؤنٹ معلوم ہوا۔ یہ اکاؤنٹ 2009 میں بنایا گیا تھا جبکہ جو بائیڈن کا حقیقی اکاؤنٹ 2007 میں بنایا گیا تھا جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
نتیجہ:
اس لیے یہ واضح ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹر واپسی کا دعویٰ جھوٹا ہے۔