میلبرن میں کھیلے گئے ٹی-20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹ سے شکست فاش دی۔ اس دوران وراٹ کوہلی نے 53 گیندوں پر 82 رن کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیل کو بھارت کو شاندار جیت سے ہمکنار کیا۔
اس جیت کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی مداح پاکستان کے حوالے سے طرح طرح کے میم اور تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ دریں اثناء بھارتی فوج میں ڈی جی ایم او رہ چکے لیفٹیننٹ جنرل ونود بھاٹیہ نے پاکستانی پرچم لیے ہوئے افراد کی ایک تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے۔ اس تصویر میں انہوں نے ایک بینر بھی پکڑا ہوا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ہمیں کشمیر نہیں چاہیے۔ ہمیں وراٹ کوہلی دے دو۔
مسٹر بھاٹیہ نے تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا۔ یہ مانگنے کی عادت! کچھ بھی نہیں ملے گا۔
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے، DFRAC ٹیم نے انٹرنیٹ پر تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں ایسی ہی ایک تصویر ملی، جس میں بینر پر لکھا ہے-’ہمیں چاہیے آزادی‘ (We want Azadi)۔
یہ تصویر گیلانی کے حامیوں کی ہے، جو حذب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت پر احتجاج کر رہے تھے۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ وائرل تصویر فیک ہےکیونکہ یہ تصویر ایڈٹ/فوٹوشاپ کی گئی ہے۔