گانجے کی اسمگلنگ کے بڑھتے معاملوں کے درمیان سیاسی جماعت تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا ہے کہ گانجے کے معاملے میں آندھرا پردیش سرفہرست ہے۔
تلگو دیشم پارٹی کے ڈیجیٹل ونگ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر کو ٹویٹ کرتے ہوئے تیلگو میں لکھا گیا،’ గంజాయిలో ఆంధ్ర టాప్(گانجے میں آندھرا سب سے آگے)
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے ٹویٹ کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ایسی ہی ایک تصویر ’ای ٹی وی بھارت‘ کی ایک رپورٹ میں ملی۔ یہ تصویر امریکہ سے پارسل کے ذریعے لائے گئے ڈیڑھ کلو گانجے کی ہے، جسے این سی بی (نارکوٹِکس بیورو کنٹرول) نے ضبط کیا تھا۔
علاوہ ازیں مزید تحقیق کرنے پر ہمیں دی انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ بھی ملی، جس میں ڈی آر آئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ بہار، ناگالینڈ، یوپی گانجے کی برآمدگی کے معاملے میں سرفہرست ہیں۔
نتیجہ:
ہمارے فیکٹ چیکے سے واضح ہے کہ تیلگو دیشم پارٹی کا یہ دعویٰ کہ آندھرا پردیش کو گانجا اسمگلنگ کے معاملے میں سرفہرست ہے، گمراہ کن ہے۔