کانگریس کارکنان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانگریس کا جھنڈا اٹھائے کچھ کارکن نریندر مودی زندہ باد اور راہل گاندھی مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے والے یوزرس کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران بنگلور کا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، ایک یوزر نے دعوی کیا،’راہل گاندھی کی # پد یاترا… بنگلور میں نعرے لگے: ’…نریندر مودی زندہ باد‘۔
ایک دیگر یوزر نے لکھا،’“@RahulGandhi تم سے نہ ہو پائے گا… پیسے دے کر بھیڑ چاہے جتنی جمع کر لو ان میں سے ووٹ دینے والا کوئی نہیں ہے.. #بھارت_جوڑو_یاترا میں #کانگریس کے کارکنان کے منھ سے سنیے! #نریندر_مودی_زندہ_باد دی دی آج کانگریس کی یاترا میں آئے ہیں، مودی جی کی ریلی میں نہیں‘۔
وہیں کئی دیگر یوزرس بھی اس ویڈیو کو شیئر کرکے دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے ہم نے InVid ٹول کے ذریعے ویڈیو کو متعدد فریم میں تبدیل کیا اور انھیں ریورس امیج سرچ کیا۔ ہم نے یہ ویڈیو بی جے پی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے 10 ستمبر 2018 کو ٹیوٹ کیا ہوا‘ پایا۔
یہ ویڈیو مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں کے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کا بتایا جا رہا ہے۔ ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو انڈیا ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر 12 ستمبر 2018 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور کا بتایا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق کانگریس کے ترجمان نے وضاحت کی تھی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ کارکنان، کانگریس کی ریلی میں گھس آئے تھے اور اس طرح کے نعرے لگائے تھے۔
وہیں کئی دیگر میڈیا رپورٹس میں اس نعرے کو مدھیہ پردیش میں کانگریس کارکنان کے حکومت مخالف نعروں کے دوران زبان پھسلنا بتایا گیا ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ کانگریس کارکنان کا ’نریندر مودی زندہ باد‘ کے نعرے لگانے کا ویڈیو 3 سال پرانا ہے۔ راہل گاندھی کی جاری ’بھارت جوڑو یاترا‘ سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ غلط ہے۔
دعویٰ: کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں لگے راہل گاندھی مردہ باد اور نریندر مودی زندہ باد کے نعرے
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: فیک