کانگریس مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ’ہلہ بول ریلی‘ کا انعقاد کیا۔ کانگریس نے 4 ستمبر 2022 کو ’مہنگائی پر ہلہ بول‘ کے نام سے ملک گیر مظاہرہ کیا۔ کانگریس نے دہلی میں واقع رام لیلا میدان میں مہنگائی کے خلاف ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا۔ اس ریلی میں کانگریس کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔
مہنگائی کے خلاف اس ریلی سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے خطاب کیا۔ اس درمیان سوشل میڈیا پر راہل گاندھی کی تقریر کا 8 سیکنڈ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی کو آٹے کی ماپ لیٹر میں کہتے سنا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے جنرل سکریٹری روہت چہل نے لکھا،’Pappu #RahulGandhi کو یہ بھی نہیں معلوم کہ آٹا کلو میں آتا ہے یا لیٹر میں‘۔
وہیں کئی دیگر یوزرس نے بھی راہل گاندھی کا مذاق اڑاتے ہوئے 8 سیکنڈ کی اسی ویڈیو کلپ کو جم کر شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کلپ کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے، ہم نے یوٹیوب پر راہل گاندھی کی تقریر کا اصل ویڈیو ڈھونڈا۔ ہمیں اے این آئی نیوز کے یوٹیوب چینل پر راہل گاندھی کا ویڈیو ملا۔
راہل گاندھی کے اس 26:55 منٹ کے ویڈیو میں، ان کا وائرل ویڈیو 9:20 سے 10:10 منٹ کے دورانیہ میں سنا جا سکتا ہے ۔ راہل گاندھی اپنی تقریر میں پٹرول، ڈیزل، سرسوں کا تیل اور دودھ کی ماپ لیٹر میں بتاتے ہیں۔ اس دوران وہ آٹا بھی لیٹر میں بتا دیتے ہیں لیکن اگلے ہی لمحے انہوں نے فوراً آٹے کی ماپ KG یعنی کلو بتائی۔
نتیجہ:
ہمارے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ راہل گاندھی نے آٹے کو لیٹر میں بتانے کے بعد فوراً کریکٹ (درست) کرتے ہوئے کلو میں بتا دیا تھا، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ گمراہ کن ہے۔
دعویٰ: راہل گاندھی نے آٹے کی ماپ لیٹر میں بتائی
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن