گجرات میں رواں برس کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس سمیت کئی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی (اےاےپی) بھی پوری تیاری کے ساتھ گجرات کا الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس درمیان سوشل میڈیا پر عام آدمی پارٹی کا ایک پوسٹر وائرل ہو رہا ہے۔
اس پوسٹر میں لکھا ہے،’اگر آپ گجراتی نہیں جانتے ہیں تو میں بتا دیتا ہوں کیا لکھا ہے اس پوسٹر میں… عام آدمی پارٹی لکھتی ہے… نماز پڑھے گا گجرات، بھاگوت سَپتاہ اور ستیہ نارائن کتھا جیسی فالتو روش چھوڑو‘۔
اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے ایک دیگر یوزر نے لکھا،’جو کچھ دہلی اور پنجاب کے ہندوؤں نے کیا، برائے کرم گجرات کے لوگ نہ کریں‘۔
فیکٹ چیک:
وائرل پوسٹر کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے، ہم نے اسے ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اس پوسٹر سے ملتے جلتے کئی دیگر پوسٹر ملے۔ یہ پوسٹر گجرات کی عام آدمی پارٹی کی لوکل یونٹ نے لگائے تھے، جنھیں کیپشن دیا گیا ہے،’نہ ڈریں گے، نہ جھکیں گے، نہ رکیں گے‘۔
وہیں خود عام آدمی پارٹی گجرات کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @AAPGujarat کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ان پوسٹر کی تردید کی گئی ہے۔ AAP گجرات نے لکھا،’ہم چاہتے ہیں کہ گجرات کی سیاست ہندو-مسلم، دھرم-ذات، بھارت-پاکستان سے ہٹ کر سرکاری تعلیم، صحت، روزگار، اسپتال، بجلی اور دیگر سہولیات کی بہتری پر آجائے!! #હવે_બદલાશે_ગુજરાત‘
نتیجہ:
ہمارے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر جو پوسٹر شیئر کیے جا رہے ہیں، انھیں فوٹو شاپ یا ایڈیٹ کیا گیا ہے، لہٰذا یوزرس کی جانب سے جو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔ گجرات میں لگائے گئے پوسٹر میں، عام آدمی پارٹی نے یہ نہیں لکھا ہے،’نماز پڑھے گا گجرات، بھاگوت سپتاہ اور ستیہ نارائن کتھا جیسے فالتو روش چھوڑو‘۔
دعویٰ : عام آدمی پارٹی نے ہندوؤں سے کہا: ستیانارائن کتھا چھوڑو، نماز پڑھو
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: فیک