سوشل میڈیا سائٹس پر ایک گرافیکل امیج تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ UPI ٹرانزیکشن پر اب ٹیکس لگے گا۔
وائرل گرافیکل امیج میں کہا گیا ہے،’آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) نے مختلف رقم کے بینڈ کی بنیاد پر UPI ادائیگی پر ٹیکس لگانے کے امکان پر عوام سے رائے مانگی ہے۔ آر بی آئی نے 3 اکتوبر سے پہلے رائے اور تجاویز طلب کی ہیں۔
سوشل میڈیا یوزرس اس تصویر کو حکومت کے خلاف شدید غصے اور اظہارِ ناراضگی کے ساتھ مختلف کیپشن کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا،’یو پی آئی ٹرانزیکشن پر ٹیکس لگے گا، مجھے لگتا ہے کہ حکومت ہند کی سوجھ بوجھ ختم ہو گئی ہے۔ #UPIpaymentلیکن صرف #crypto /#bitcoin اسے ٹھیک کر سکتے ہیں‘ ۔
ایک دیگر یوزر نے لکھا،’یہ #ATM #UPI #upipayment سے اپنا کیش نکالنے کا وقت آن پہنچا ہے‘۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی جانچ ۔پڑتال کے لیے، DFRAC ڈیسک نے اس معاملے پر حکومت کے آفیشیل بیانات اور فیصلوں کا جائزہ لیا۔ ہم نے وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس کو چیک کیا۔ ہمیں اس تناظر میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ملا، جس میں یہ کہا گیا ہو کہ اب یو پی آئی کی ادائیگی پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
وہیں، وزارت خزانہ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں اس معاملے کی تردید کی گئی ہے کہ حکومت ہند نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس نےاپنے ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے دعوے کی تردید کی ہے۔
نتیجہ:
وزارت خزانہ کی طرف سے دی گئی وضاحت سے یہ صاف ہے کہ حکومت ہند UPI ادائیگی پر کوئی ٹیکس لگانے کا منصوبہ نہیں بنا رہی ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیا جا رہا دعویٰ غلط ہے۔
دعویٰ: حکومت ہند UPI ٹرانزیکشن پر ٹیکس لگانے جا رہی ہے
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: فیک