کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے والے یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ راہل گاندھی نے بابائے قوم، گاندھی جی سےگفتگو کرنے کی بات کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی بھی کہہ رہے ہیں کہ اس معاملے پر میرا ، لاجک (منطق) کہتا ہے کہ گاندھی جی غلط ہو رہے ہیں اور میں صحیح ہوں۔
ایک یوزر نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا،’ اس شخص نے گاندھی جی سے ڈائریکٹ بات کی ہے!* * # اگر اسے سمجھ سکو ،مجھے بھی سمجھانا‘۔
وہیں، ایک دیگر یوزر نے لکھا،’اس شخص نے گاندھی جی سے ڈائریکٹ بات کی ہے! اور یہ کانگریسی، اسےبطور وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں؟؟؟؟‘
علاوہ ازیں کئی دیگر یوزرس نے اس ویڈیو کو اسی طرح کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے ہم نے ویڈیو کے کچھ فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں انڈین نیشنل کانگریس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 26 فروری 2022 کو اپ لوڈ، ایک ویڈیو ملا۔ اس ویڈیو کو کیپشن دیا گیا ہے،’جناب راہل گاندھی نے گجرات کے دوارکا ’چنتن شیوِر سے خطاب کیا۔ ‘( Shri Rahul Gandhi’s address at the Chintan Shivir in Dwarka, Gujarat)
اس ویڈیو میں 2 منٹ 56 سیکنڈ پر راہل گاندھی کی وئرل ویڈیو کلپ کو سنا جا سکتا ہے۔ راہل گاندھی کہتے ہیں کہ- ’میرے پردادا (جواہر لال نہرو) بھی گاندھی جی کے ساتھ کام کرتے تھے۔ میں نے ان کا ایک خط پڑھا، جو انھوں نے گاندھی جی کے بارے میں کسی کو لکھا تھا۔ خط میں نہرو جی لکھتے ہیں کہ میری اس معاملے پر گاندھی جی سے بات چیت ہوئی ہے ۔ اور میری پوری رائے، میری پوری منطق کہہ رہی ہے کہ گاندھی جی اس معاملے پر غلط بول رہے ہیں اور میں سچ بول رہا ہوں۔ میری رائے کہتی ہے کہ میں صحیح ہوں اور وہ غلط ہیں، لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اس معاملے پر وہ (گاندھی جی) درست ہیں اور میں (نہرو) غلط ہوں‘۔
نتیجہ:
اس ویڈیو کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ راہل گاندھی اپنی تقریر میں گاندھی جی اور جواہر لال نہرو کے درمیان ہونے والی بات چیت کا ذکر کر رہے ہیں، جس کے نصف ویڈیو کو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا یوزرس، غلط تناظر میں وائرل کر رہے ہیں، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیا جا رہا دعویٰ غلط ہے۔
دعویٰ: راہل گاندھی نے گاندھی جی سے ملاقات کی بات کی
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: غلط