بہار میں بی جے پی اور جے ڈی یو کا اتحاد ٹوٹنے کے بعد ایک بار پھر ’مہاگٹھ بندھن ‘کی حکومت بن گئی ہے، جس میں نتیش کمار وزیر اعلیٰ تو تیجسوی یادو نائب وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔
اس درمیان سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں بھیڑ سے بھری ایک ٹرین کو دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ٹرین بنگلہ دیشی اور روہنگیا سے بھری ہوئی ہے۔
یوزر نے ٹویٹ میں لکھا ،’ #BiharPoliticalcrisis لالو پرساد یادو اور #نتیش کمار کے ایک ساتھ، ہاتھ ملانے کے بعد،خوش بنگلہ دیشی اور روہنگیا بہار میں آتے ہوئے۔ #MuradMerali #AnjanaOmKashyap #BiharPolitics #TejasviYadav #JDU_RJD #palturam #Bihar #Palturam‘۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کے فیکٹ چیک کے لیے، ہم نے پہلے اسے InVID ٹول کی مدد سے ’کی فریم ‘میں تبدیل کیا اور پھر ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یوٹیوب پر ایسی ہی ایک ویڈیو ملی۔
یہ ویڈیو بی ڈی ٹرین ایکسپریس نامی بنگلہ دیش کے چینل پر یکم مئی کو اپ لوڈ کیا گیا تھا ۔ ویڈیو میں نظر آنے والی ٹرین کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ٹرین 47 اپ دیوان گنج تھی۔ نیز مقام بالاش پور اوور پاس میمن سنگھ بتایا گیا ۔
علاوہ ازیں ہمیں ڈیلی میل کی بھی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں ہمیں ویڈیو کے اسکرین شاٹس ملے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش میں عید منانے کے لیے ہزاروں افراد نے ٹرین کے آگے، کنارے اور چھت سے چپک کر سفر کیا ۔
نتیجہ:
لہٰذا وائرل ویڈیو گمراہ کن ہے۔