سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک مسلم خاتون کے پنچایت الیکشن جیتنے کے بعد ان کے حامیوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔ سوشل میڈیا یوزرس اس واقعہ کو مدھیہ پردیش کے ضلع کٹنی کی چاکا نیا ئےپنچایت کا بتا رہے ہیں۔ رحیسہ (رئیسہ) خان اہلیہ واجد خان نے چ یہاں سے الیکشن میں جیت درج کی ہے۔
ہندی روزنامہ ’ دینک بھاسکر‘ نے رحیسہ خان کی جیت پر لگے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے کے واقعے کو کور کیا ہے۔
وہیں دینک جاگرن نے بھی اس خبر کو پبلش کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی کٹنی پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس فی الحال اس ویڈیو کی تحقیقات کر رہی ہے۔ وہیں ایک ویڈیو چاکا کی نو منتخب سرپنچ رحیسہ خان کے شوہر واجد خان کا وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں واجد خان دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کے حامیوں نے’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے نہیں لگائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے حامی ’واجد بھائی زندہ باد‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ یہ بھی نعرہ لگا رہے ہیں کہ ’’جیت گیا بھائی جیت گیا – واجد بھائی جیت گیا‘‘۔
"वाजिद भाई जिंदाबाद यह पाकिस्तान जिंद…?" के विवाद पर वाज़िद खान ने कहा
"हिंदू बहुल क्षेत्र से अगर में पति-पत्नी (मुस्लिम) दोबारा चुनाव जीत रहे हैं तो विरोधियों को अपनी हार स्वीकार करनी चाहिए ना कि जीते हुए के धर्म के आधार पर षड्यंत्र करें,"@sp_katni @DGP_MP
3/1 pic.twitter.com/py6LlZsZXJ
— काश/if Kakvi (@KashifKakvi) July 3, 2022
وہیں کٹنی کے اے ایس پی وجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ کچھ لوگ واجد کے گھر احتجاج کرنے گئے تھے، جنھیں بزور ہٹا دیا گیا۔
’ویڈیو کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سچائی کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی اور اگر ویڈیو جھوٹی پائی گئی تو شکایت کنندہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی‘: اے ایس پی سنگھ
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے ثابت ہو رہا ہے کہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جانے کی پولیس ابھی تحقیقات کر رہی ہے۔ تفتیش کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی کہ نعرے لگائے گئے یا نہیں۔ وہیں واجد خان اور ان کے حامی اس طرح کی نعرہ بازی سے انکار کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں افسوسناک پہلو یہ ہے کہ میڈیا نے بے حسی کا مظاہرہ کیا۔ میڈیا نے ویڈیو کی تصدیق کیے بغیرہی ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے کی خبریں چلا دیں۔
نوٹ:اس فیکٹ چیک کوپولیس کی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد اپڈیٹ کیا جائے گا‘۔