بی جے پی کے سابق رہنما نوپور شرما اور نوین کمار جندل کی جانب سے پیغمبر آخرالزماں ﷺ پر کیے گئے متنازعہ تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز کا سیلاب آ گیا ہے، جنہیں مختلف دعوؤں کے ساتھ جم کر شیئر کیا جا رہا ہے۔
ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا سائٹس پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس کے ذریعے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مشہور انگلش کرکٹر معین علی نے آئی پی ایل کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔
محمد قمر نامی یوزر نے فیس بک پر کیپشن،’Respect Moeen Ali, ??? ????ℎ?? ??? ??????. ??? ????ℎ?? ??? ????????. ??? ????ℎ?? ??? ???????. ??? ????ℎ?? ??? ??????. ??? ????ℎ?? ??? ?????. ??? ????ℎ?? ??? ????. ??? ????ℎ?? ??? ????. ?? ???? ????? ???????? ?????? ?? ??? ??????? ????ℎ?? ??ℎ????? ﷺ.#Prophetmuhammadﷺ‘ کے ساتھ ایک تصوری شیئر کی جس میں کرکٹر معین علی اور ان کے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ٹویٹ میں لکھا ہے،’اگر بھارت اپنے توہین نبیﷺ کے بیان کے لیے معافی نہیں مانگتا ہے تو میں پھر کبھی میچ کھلینے کے لیے بھارت نہیں جاؤں گا۔ میں آئی پی ایل کا بھی بائیکاٹ کروں گا۔ آئی لو محمد ﷺ‘۔ (اردو ترجمہ)
وہیں اسکرین شاٹ میں نظر آنے والے ٹویٹر ہینڈل @Moeen_Ali18 نے ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ لیکن اس کا آرکائیو لنک یہاں دیا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر زوہیب خان نامی صارف نے اسی اسکرین شاٹ کو کیپشن،’ #MoeenAli Love you bhai‘ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
شیز ملک نامی یوزر نے معین علی کے بیان کو گرافیکل امیج میں ٹویٹ کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
انٹرنیٹ پر اس حوالے سے سرچ کرنے پر ہم نے پایا کہ نہ تو وائرل ٹویٹ معین علی کا ہے اور نہ ہی ٹویٹر اکاؤنٹ۔ انگلش کرکٹر معین علی ٹویٹر پر ایکٹیو نہیں ہیں اور نہ ہی انہوں نے اس تنازعہ پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔
مزید برآں، ہم نے معین علی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کو سرچ کیا، لیکن ہمیں کچھ نہیں ملا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر علی کے پروفائل پر، تمام منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا تو غیر فعال تھے یا دستیاب نہیں تھے۔ وہیں جس ٹویٹر اکاؤنٹ کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ @MoeenAli ہے۔ اس کے 111 فالوورز ہیں جبکہ ٹویٹ صفر ہے۔ یہ ایک نان ویریفائیڈ اکاؤنٹ ہے۔
اس کے بعد ہمیں معین علی کے بیان کی بابت سرچ کرنے پر کچھ بھی میڈیا رپورٹس نہیں ملیں۔ حال ہی میں علی نے آئی پی ایل کے 15ویں ایڈیشن میں چنئی کی طرف سے کھیلنے کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔
نتیجہ:
ڈی ایف آر اے سی (DFRAC) کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ہونے والا ٹویٹ انگلش کرکٹر معین علی کی جانب سے نہیں کیا گیا تھا۔ جس @Moeen_Ali18 کے ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا ہے، اس کے بائیو میں اَن آفیشیل لکھا ہوا ہے۔
دعویٰ: نوپور شرما تنازعہ پر معین علی نے آئی پی ایل کا کیا بائیکاٹ
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: فیک
- مسلم یونیورسٹیوں سے 148 اور ہندو یونیورسٹیوں سے صرف 2 UPSC میں امتحان کامیاب!، پڑھیں، فیکٹ چیک
- کیا اے پی جے عبدالکلام نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو مدارس میں دہشت گرد بنایا جاتا ہے؟ پڑھیں،فیکٹ چیک
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیسبک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)
https://www.youtube.com/watch?v=-Gwd_Q15EHY