Home / Misleading-ur / فیکٹ چیک: پولیس اہلکار کے ایم ایل اے کی گاڑی کو روکنے کا گمراہ کن ویڈیو وائرل!

فیکٹ چیک: پولیس اہلکار کے ایم ایل اے کی گاڑی کو روکنے کا گمراہ کن ویڈیو وائرل!

پولیس اہلکار کے ایم ایل اے کی گاڑی کو روکنے کا گمراہ کن ویڈیو وائرل!

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک مبینہ پولیس اہلکار کو سیاہ فلم لگی کار کو روکتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ یہ کار ایک ایم ایل اے کی بتائی جاتی ہے۔ کار کو روکے جانے پر ایم ایل اے غصہ میں آ جاتا ہے اور سینئر پولیس افسر کو فون لگا دیتا ہے۔ جس پر ناراض پولیس اہلکار اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی دھمکی دیتا ہے

اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹر پر ویریفائیڈ یوزر محسن شیخ نے لکھا: "ملک میں ایسی پولیس کی ضرورت ہے، چاہے وہ ایم پی ہو یا ایم ایل اے، کسی کی نہ سننے والا۔ معطل کرنا ہے تو کر دو، استعفیٰ چاہیے تو ابھی لے لو… سلام سر جی”

Link

اس کے علاوہ کئی دیگر یوزرس نے بھی وائرل ویڈیو کلپ کو اسی طرح کے ملتے جلتے دعووں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

Link

Link

Link

فیکٹ چیک

وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لیے ڈی ایف آر اے سی نے ویڈیو کو ,ان وڈ, ٹول کی مدد سے کی فریمس کو تبدیل کیا۔ پھر مختلف کی فریمز کو ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسی طرح کا ایک اور اصل ویڈیو یو ٹیوب پر ملا، جو 6 فروری 2025 کو ویریفائیڈ یوزر مونٹی دیپک شرما کے چینل سے پوسٹ کیا گیا تھا۔ انہوں نے اسے کیپشن دیتے ہوئے لکھا: "پولیس نے چیکنگ میں ایم ایل اے کی کالی گاڑی میں پکڑے ہتھیار 😱 پھر ہوا بوال!

Link

اس کے ساتھ ہی ہم نے مزید جانچ میں مونٹی دیپک شرما کے یو ٹیوب چینل کی جانچ کی۔ اس دوران ہمیں مختلف موضوعات پر پولیس کی کردار میں اسی طرح کے کئی ویڈیوز ملے۔ ان ویڈیوز کی گہرائی سے جانچ کرنے پر ہمیں پتہ چلا کہ یہ ویڈیوز تفریحی مقاصد کے لیے بنائے گئے ہیں

Link

اس کے علاوہ ہم نے مونٹی دیپک شرما کے انسٹاگرام اور فیس بک پروفائلز کی بھی جانچ کی، جہاں انہوں نے خود کو ویڈیو کریئٹر بتایا ہے۔

Link

نتیجہ

لہٰذا،ڈی ایف آر اے سی کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ یہ وائرل ویڈیو گمراہ کن ہے، کیونکہ یہ ویڈیو تفریحی مقاصد کے لیے بنایا گیا ہے۔

Tagged: