Home / Generative AI / فیکٹ چیک: کیا اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اور حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی نے مہا کمبھ میں ڈبکی لگائی؟ نہیں، وائرل ویڈیو اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

فیکٹ چیک: کیا اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اور حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی نے مہا کمبھ میں ڈبکی لگائی؟ نہیں، وائرل ویڈیو اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

کیا اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اور حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی نے مہا کمبھ میں ڈبکی لگائی؟ نہیں، وائرل ویڈیو اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

ہندوستان میں مہا کمبھ کا انعقاد بڑے دھوم دھام سے کیا جا رہا ہے۔ جو 26 فروری تک جاری رہے گا۔ اس دوران مہا کمبھ میں کئی بڑی شخصیات کے آنے اور ڈبکی لگانے کی خبریں ہیں۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جو واقعی چونکا دینے والا ہے، دراصل اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے رہنما اور حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اویسی بھگوا پہن کر کمبھ میں ڈبکی لگاتے نظر آرہے ہیں۔۔ جبکہ اسی ویڈیو میں اویسی ہاتھ جوڑ کرنمسکار کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔ یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ اویسی نے مہا کمبھ میں ڈبکی لگائی ہے۔

Link

فیکٹ چیک

ڈی فریک ٹیم نے وائرل دعوے کی پڑتال کے لیے متعلقہ کیورڈ سرچ کیے ۔ لیکن ہمیں اویسی کے مہا کمبھ میں گنگا میں ڈبکی لگانے سے متعلق کوئی نیوز نہیں ملی۔ اس کے علاوہ ہم نے اویسی کے سوشل میڈیا ہینڈلز کا بھی دورہ کیا، یہاں بھی ہمیں اویسی کے پریاگ راج جانے اور گنگا میں ڈبکی لگانے کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ملی۔

Link

آخر میں، ہم نے وائرل ویڈیو کی اے آئی امیج اور ویڈیو ڈٹیکشن ٹول ہائیو ماڈریشن کے ذریعے تحقیقات کی۔ یہاں ہمیں اس ویڈیو کے اے آئی سے تیار ہونے کا % 74.4امکان ملا۔

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ اسد الدین اویسی کا وائرل ویڈیو اصلی نہیں ہے بلکہ اے آئی سے تیار کیا گیا ہے۔ اس لیے یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔

Tagged: