Home / Featured / فیکٹ چیک: کیا دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک بل گیٹس نے کاشی وشوناتھ مندر کا دورہ کیا؟ نہیں، وائرل دعویٰ غلط ہے۔

فیکٹ چیک: کیا دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک بل گیٹس نے کاشی وشوناتھ مندر کا دورہ کیا؟ نہیں، وائرل دعویٰ غلط ہے۔

کیا دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک بل گیٹس نے کاشی وشوناتھ مندر کا دورہ کیا؟ نہیں، وائرل دعویٰ غلط ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، اس ویڈیو میں مندر اور غیر ملکی سیاح نظر آرہے ہیں۔ یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک بل گیٹس بابا کاشی وشوناتھ کی زیارت کے لیے آئے ہیں۔

فرنٹل فورس نامی یوزر نے ویڈیو شیئر کر لکھا کہ ’دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس بابا کاشی وشوناتھ کی پناہ میں پہنچے۔
 

 Link

اس کے علاوہ دیگر یوزرس نے بھی ویڈیو شیئر کر ایسے ہی دعوے کیے ہیں، جنہیں یہاں اور یہاں کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔

فیکٹ چیک

ڈی فریک ٹیم نے وائرل دعوے کی تصدیق کے لیے متعلقہ کیورڈ سرچ کیے لیکن ہمیں بل گیٹس کے حالیہ بھارت دورہ کے حوالے سے کوئی میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔ اس کے بعد ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ وائرل ویڈیو گلک نامی یوٹیوب چینل پر ملا۔ جو 24 دسمبر 2024 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ بل گیٹس کے جیسا دکھنے والا شخص کاشی وشوناتھ پہنچ گیا۔

Link

جبکہ گلک یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی ایک اور ویڈیو میں اس شخص کو بل گیٹس کا ڈپلیکیٹ بتایا گیا ہے۔

Link

آخر میں، ہم نے بل گیٹس کا سوشل میڈیا ہینڈلز بھی دیکھا لیکن ہمیں ان کے حالیہ بھارت دورہ کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ملی۔

Link

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا شخص بل گیٹس نہیں ہے بلکہ ان کے جیسا دکھنے والا شخص ہے۔ لہذا یوزرس کے دعوے گمراہ کن ہیں۔

Tagged: