ہندوستانی کرکٹر محمد شامی اور سابق ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد شامی اور ثانیہ مرزا ایک دوسرے کو گلے لگا رہے ہیں۔ وہیں کچھ تصاویر میں دونوں شادی کے لباس میں نظر آ رہے ہیں۔ یوزرس ان تصاویر کو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ شامی اور ثانیہ نے شادی کر ایک دوسرے کو گلے لگایا ہے۔
فیکٹ_چک
ڈی_فریک ٹیم نے متعلقہ کیورڈ سرچ کیے ہمیں ایسی کوئی میڈیا رپورٹ نہیں ملی جس میں شامی اور ثانیہ کی شادی یا ایک دوسرے کو گلے لگانے کا ذکر ہو۔ ہم نے دونوں کے سوشل میڈیا ہینڈل بھی دیکھے۔ وہاں بھی ہمیں ایسی کوئی معلومات نہیں ملی۔ اس کے بعد ہم نے وائرل تصاویر کی چھان بین کی۔ غور سے دیکھنےپر ہمیں وائرل تصاویر میں کچھ عجیب و غریب چیزیں نظر آئیں جو درج ذیل ہیں
۔ 1 شادی کے لباس کی تصویر میں شامی کی آنکھوں میں فرق واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے 2جبکہ ایک دوسرے کو گلے لگاتے ان کی دوسری تصویر میں بھی، شامی کی آنکھوں میں فرق نظر آرہا ہے۔ 3 شامی اور ثانیہ کے ایک دوسرے سے گلے ملتے ایک تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک ساتھ جڑے ہیں- 4 جبکہ گلے ملنے والی ایک تصویر میں ثانیہ کے ہاتھ کی انگلیوں میں فرق دکھائی دے رہا ہے-
ہم نے اے آئی ڈٹیکشن ٹول ہائیو ماڈریشن پر وائرل تصاویر کی چھان بین کی۔ ہم نے پایا کہ ہائیو موڈریشن پر تمام تصاویر کو اے آئی جنریٹیڈ بتایا گیا ہے۔
نتیجہ
ڈی_فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ محمد شامی اور ثانیہ مرزا کی شادی اور ایک دوسرے کو گلے لگانے کے دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ اور وائرل تصاویر اے آئی کا استعمال کر بنائی گئی ہیں۔ اس لیے یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔