شیوسینا یو بی ٹی کے صدر ادھو ٹھاکرے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں ادھو ٹھاکرے کو مراٹھی میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ’’میں گائے کا گوشت کھاتا ہوں۔‘‘ یوزرس اس ویڈیو کلپ کو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ وہ گائے کا گوشت کھاتے ہیں۔
فیکٹ چیک
وائرل ویڈیو کلپ کی جانچ کرنے پر ڈی فریک نے پایا کہ ادھو ٹھاکرے کا آدھا ادھورا بیان شیئر کیا گیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے کا پورا ویڈیو دیکھنے کے بعد یہ واضح ہو جاتا ہے کہ
ادھو ٹھاکرے مرکزی وزیر کرن رجیجو کے گائے کا گوشت کھانے کی بات کر رہے تھے،ہمیں یہ مکمل ویڈیو 12 اکتوبر 2024 کو اے بی پی ماجھا کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ملا
ویڈیو کے ڈسکرپشن میں لکھا ہے’ ، ادھو ٹھاکرے دشہرا میلا لائیو شیواجی پارک، 21 منٹ 48 سیکنڈ پر اس ویڈیو میں ادھو ٹھاکرے ہریانہ میں گائے محافظوں کے ہاتھوں مارے گئے آرین مشرا کا ذکر کرتے ہیں اور ساتھ ہی کرن رجیجو کا نام لیتے ہوئے ادھو ٹھاکرے کہتے ہیں کہ ‘کرن رجیجو نے خود کہا تھا کہ وہ گائے کا گوشت کھاتے ہیں،
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ دشہرہ ریلی میں ادھو ٹھاکرے نے اپنے بارے میں بیف کھانے کا نہیں کہا ہے، بلکہ وہ کرن رجیجو کے بیف کھانے کے بارے میں بتا رہے تھے۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔