Home / Misleading-ur / فیکٹ چیک: تہران کی آئل ریفائنری میں لگی آگ کی تصویر ایران پر اسرائیلی حملےکی بتاکر وائرل

فیکٹ چیک: تہران کی آئل ریفائنری میں لگی آگ کی تصویر ایران پر اسرائیلی حملےکی بتاکر وائرل

تہران کی آئل ریفائنری میں لگی آگ کی تصویر ایران پر اسرائیلی حملےکی بتاکر وائرل

سوشل میڈیا پر دھماکے کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ یوزرس اس تصویر کو اسرائیل کے ایران پر حملے کا بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا، "بریکنگ نیوز: اسرائیل اس وقت ایران پر حملہ کر رہا ہے، باضابطہ طور پر علاقائی جنگ شروع ہو گئی ہے۔”

Link

اس کے علاوہ کئی دوسرے یوزرس نے بھی اس تصویر کو شیئر کر اسی طرح کے دعوے کیے۔ جسے یہاں، یہاں اور یہاں 
کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔
 

فیکٹ چیک

پڑتال کرنے پر، ڈی فریک ٹیم نے پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ ہمیں اس تصویر کے بارے میں متعدد میڈیا رپورٹس ملیں۔ 2 جون 2021 کو شائع ‘دا گلوبل اینڈ میل’ کی رپورٹ کے مطابق، "ایران کے دارالحکومت کے قریب ایک آئل ریفائنری میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس سے تہران کے اوپر سیاہ دھویں کے گہرے بادل پھیل گئے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ اسمیں کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔

Link

مزید برآں، ہمیں 3 جون 2021 کو شائع ‘ٹائمز آف اسرائیل’ کی ایک رپورٹ ملی، جس میں نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے، "ایرانی دارالحکومت کے قریب ایک آئل ریفائنری میں زبردست آگ بھڑک اٹھی اور تہران میں آسمان پر سیاہ دھوئیں کا ایک بڑا بادل اٹھنے کے 20 گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا،

Link

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر 2021 میں ایران میں آئل ریفائنری میں لگی آگ کی ہے۔ جسے ایران پر اسرائیلی حملے کا بتاکر گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Tagged: