اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیتن یاہو ایک عرب مسلمان شخص سے ویڈیو کال پر بات کر رہے ہیں۔
یوزرس اس ویڈیو کو حالیہ بتاتے ہوئے شیئر کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان نے دہشت گردی کے خلاف نیتن یاہو کی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں، آپ امن کے وزیر اعظم ہیں۔’
اس ویڈیو کو بہت سے دوسرے یوزرس نے بھی اسی طرح کے دعووں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ جسے یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں
دیکھا جاسکتا ہے۔
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں اس ویڈیو کے ساتھ 27 دسمبر 2019 کی عربی زبان میں شائع متعدد میڈیا رپورٹس ملیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی صہیونی کارکن محمد سعود نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں وہ بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ویڈیو فون کال پر بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
کال کے دوران سعودی کارکن نے نیتن یاہو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، "ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں،” لیکود پارٹی کے انتخابات میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ "مشرق وسطی میں امن لائے گا۔”
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ایک سعودی کارکن کی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ویڈیو کال پر بات کرنے کی وائرل ویڈیو حالیہ نہیں ہے۔ یہ ویڈیو دسمبر 2019 کی ہے۔