سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ ہاتھ میں پھولوں کا ہار پکڑے ہوئے ہے۔ یہ بچہ اپنے منہ میں پانی بھر کر پھولوں کے ہار پر تھوک رہا ہے۔ یوزرس اس ویڈیو کو ہندوستان کا بتاکر فرقہ وارانہ دعووں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا، “سوال: آپ کیا کام کرتی ہو؟ جواب:- ہندوؤں کو آگاہ کرنا میری زندگی ہے۔ ہندوؤں، کسی غریب کی معصوم شکل دیکھ کر جزباتی نہ ہو جانا، پوجا کے لیے پھولوں کے ہار خریدنے سے پہلے اس کا نام پوچھ لینا ،یہ بچہ پھولوں کے ہاروں پر پانی پی کر تھوک رہا ہے۔
اس کے علاوہ دیگر یوزرس نے بھی ویڈیو شیئر کر ایسا ہی دعویٰ کیا ہے جسے یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں پر
کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل ویڈیو کی پڑتال کے لیے ویڈیو کے کی فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں 1 ستمبر 2024 کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کردہ یہی ویڈیو ملا۔ جس میں اسے پاکستان کا بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مزید تفتیش پر، ہمیں 29 اگست کو پاکستانی انسٹاگرام اکاؤنٹ کھٹی میٹھی باتیں پر اپ لوڈ یہی ویڈیو ملا۔
اس کے علاوہ، ہم نے دیکھا کہ ویڈیو کے بیک گرائنڈ میں پیلے رنگ کی نمبر پلیٹ دکھائی دے رہی ہے۔ جس پر اے کیو وی 503 لکھا ہوا ہے۔ ہم نے اے کیو وی 503 پیلی نمبر پلیٹ سرچ کیا۔ ہمیں پاک وہیلس کی ایک رپورٹ ملی جس پراسی طرح کی پیلے رنگ کی نمبر پلیٹ تھی اور اس پلیٹ پر سندھ لکھا ہوا تھا۔ جس سے واضح ہو رہا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کا ہے۔
اس کے علاوہ اے آر وائی نیوز کی ایک اور میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ نے گاڑیوں کا رجسٹریشن کے لیے پیلی نمبر پلیٹس کا اجرا روک دیا ہے۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ اس ویڈیو کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کا ہے۔ اس لیے یوزرس کی جانب سے وائرل ویڈیو کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر گمراہ کن دعوے کیے جا رہے ہیں۔